احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 543
احمدیہ علیمی پاکٹ بک 543 حصہ دوم عَلَيْهِمُ النَّغْفَ فِى رِقَابِهِمْ فَيُصْبِحُونَ فَرُسَى كَمَوْتِ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ - (مسلم جلد نمبر 2 کتاب الفتن ذكر صفتة الدجال صفحہ 277 مصری) یعنی خدا کا نبی مسیح موعود اور اس کے صحابی خدا کی طرف متوجہ ہوں گے تو خدا تعالیٰ ان کے مخالفوں کی گردنوں میں ایک پھوڑا ظاہر کرے گا۔وہ صبح کو ایک آدمی کی موت کی طرح ہو جائیں گے۔بحارالانوار میں ایک حدیث ہے قدام القائم موتان موت أحمر و موت أبيض۔الْمَوْتُ الأَحْمَرُ السَّيْفُ وَ الْمَوْتُ الْأَبْيَضُ الطَّاعُونُ - ( بحار الانوار جلد 13 صفحہ 156) یعنی امام مہدی کی علامات میں ہے کہ اس کی عام قبولیت سے پہلے دو موتیں ہوں گی سرخ موت اور سفید موت۔سرخ موت تو تلوار ہے اور سفید موت طاعون ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔” یہی طاعون ہے اور یہی وہ دابة الارض ہے جس کی نسبت قرآن شریف میں وعدہ تھا کہ آخری زمانہ میں ہم اس کو نکالیں گے اور وہ لوگوں کو اس لئے کاٹے گا کہ وہ ہمارے نشانوں پر ایمان نہیں لاتے تھے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِايْتِنَا لَا يُوقِنُونَ۔اور جب مسیح موعود کے بھیجنے سے خدا کی حجت اُن پر پوری ہو جائے گی تو ہم زمین میں سے ایک جانور نکال کر کھڑا کریں گے وہ لوگوں کو کاٹے گا اور زخمی کرے گا اس لئے کہ لوگ خدا کے نشانوں پر ایمان نہیں لائے تھے۔( نزول المسیح - روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 416،415) ل النمل:83