احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 542
ندی تعلیمی پاکٹ بک 542 حصہ دوم موجود ہے کہ جابجا کال اور مری پڑے گی۔توریت میں بھی زکریاہ 12 میں میں طاعون کی پیشگوئی موجود ہے۔انگریزی بائیبل میں تو لفظ پلیگ PLAGUE بھی موجود ہے لکھا ہے:۔AND THIS SHALL BE THE PLAGUE WHERE WITH THE LORD WILL SMITE THE PEOPLE۔یعنی پلیگ ہوگی جس سے خدا تعالیٰ کے گھر کے خلاف لڑائی کرنے والوں کو خدا ہلاک کر دے گا۔اعتراض دہم قرآن و حدیث میں طاعون کی پیشگوئی کا کوئی ذکر نہیں مگر مرزا صاحب نے قرآن وحدیث میں بھی طاعون کی پیشگوئی موجود ہونے کا ذکر کیا ہے۔قرآن مجید میں ہے وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ ـ (النمل: 83 ) یعنی جب اتمام حجت ہو جائے گی تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک کیڑا نکالیں گے جو ان کو کاٹے گا۔كَلَّمَهُ تَكْلِيمًا کے معنی لغت عربی میں جرَّحَہ بھی ہیں یعنی اس نے اسے زخمی کیا۔(المنجد ) قَالَ أَبُو عَبْدُ اللَّهِ وَقرء تَكْلِمُهُمُ مِنَ الْكَلِمِ وَهُوَ الْجُرُحُ وَالْمُرَادُ بِهِ الْوَسُمُ - امام باقر فرماتے ہیں کہ اس آیت میں قراءۃ تکلم سے مراد ہے کہ وہ کیڑا ان کو کاٹے گا اور زخم پہنچائے گا۔(بحارالانوارجلد 13 صفحہ 232) حدیث میں ہے فَيَرُغَبُ نَبِيُّ اللهِ عِيسَى وَ أَصْحَابُهُ فَيُرْسِلُ اللَّهُ