احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 544 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 544

ی علیمی پاکٹ بک 544 حصہ دوم ایضاً صفحہ 43 پر ہے:۔یہ جو اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا کہ وہ دابة الارض یعنی طاعون کا کیڑا زمین میں سے نکلے گا اس میں یہی بھید ہے کہ تا وہ اس بات کی طرف اشارہ کرے کہ وہ اُس وقت نکلے گا کہ جب مسلمان اور ان کے علماء زمین کی طرف جھک کر خود دابة الارض بن جائیں گے۔ہم اپنی بعض کتابوں میں یہ لکھ آئے ہیں کہ اس زمانہ کے ایسے مولوی اور سجادہ نشین جو متقی نہیں ہیں اور زمین کی طرف جھکے ہوئے ہیں یہ دابة الارض ہیں اور اب ہم نے اس رسالہ میں یہ لکھا ہے کہ دابۃ الارض طاعون کا کیڑا ہے۔ان دونوں بیانوں میں کوئی شخص تناقض نہ سمجھے۔قرآن شریف ذ والمعارف ہے اور کئی وجوہ سے اس کے معنی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کی ضد نہیں۔“ ( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 421) پھر فرماتے ہیں:۔یادر ہے کہ اہل سنت کی صحیح مسلم اور دوسری کتابوں اور شیعہ کی کتاب اکمال الدین میں بتصریح لکھا ہے کہ مسیح موعود کے وقت میں طاعون پڑے گی بلکہ اکمال الدین جو شیعہ کی بہت معتبر کتاب ہے اُس کے صفحہ ۳۴۸ میں لکھا ہے کہ بی بھی اس کے ظہور کی ایک نشانی ہے کہ قبل اس کے کہ قائم ہو یعنی عام طور پر قبول کیا جائے دنیا میں سخت طاعون پڑے گی۔“ نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 397،396) تمت بالخير