احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 525 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 525

یتعلیمی پاکٹ بک 525 فضیلت بر مسیح کے عقیدہ میں تبدیلی کی وجہ اعتراض ششم حصہ دوم تریاق القلوب کے صفحہ 157 پر حضرت عیسی علیہ السلام پر جزوی فضیلت کا عقیدہ درج ہے اور ریو یو جلد اول نمبر 6 میں اس کے برخلاف حضرت عیسی علیہ السلام سے تمام شان میں بڑھ کر ہونے کا ذکر ہے۔الجواب پہلا عقیدہ اجتہادی تھا اور دوسرا عقیدہ الہامی اس لئے دونوں میں کوئی تناقض نہیں۔جب تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت عیسی علیہ السلام سے نبوت میں اپنی نسبت نہیں سمجھتے تھے اس وقت تک ایسے الہامات سے جن میں حضرت مسیح کی فضلیت کا ذکر تھا اجتہاد أجزوی فضیلت مراد لیتے تھے۔لیکن وحی الہی کی صراحت سے جب آپ پر یہ انکشاف ہو گیا کہ آپ نبی ہیں مگر اس طرح سے کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے اُمتی اور اسی زمانہ میں یہ الہام بھی ہوا۔کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے افضل ہے کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 17 ) تو آپ نے اپنے عقیدہ میں اس الہامی انکشاف سے تبدیلی فرمالی۔پس آپ کے کلام میں کوئی حقیقی تناقض موجود نہیں۔اختلاف صرف آپ کے پہلے اجتہاد اور بعد کے الہام میں ہے اور اجتہاد میں کسی الہام سے تبدیلی کوئی قابل اعتراض امر نہیں بلکہ وہ اجتہاد درست نہ ہو۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔مَا حَدَّثْتُكُمْ عَنِ اللَّهِ سُبحَانَهُ وَتَعَالَى فَهَوَحَقٌّ وَمَاقُلْتُ فِيْهِ