احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 524 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 524

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 524 حصہ دوم کہ وہ لوگ سچ سچ کسی دن حضرت مسیح بن مریم کو آسمان سے اترتے دیکھ لیں گئے۔اور یہ بھی لکھا:۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 198 ) یہ خیال کہ تناسخ کے طور پر حضرت مسیح بن مریم دنیا میں آئیں گے سب سے زیادہ رڈی اور شرم کے لائق ہے۔(ازالہ اوہام صفحہ 87 روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 147) پس آپ لوگوں کے خیالی مسیح موعود نہیں ( یعنی حقیقی ابن مریم نہیں ) اور نہ بطور تناسخ مسیح ابن مریم ہونے کے مدعی ہیں۔بلکہ آپ مسیح موعود ہیں بطور بروز۔پس اعتراض میں پیش کردہ دونوں باتوں میں کوئی تناقض نہیں۔کیونکہ مسیح موعود ہونے سے انکار کی وجہ مسیح موعود ہونے کے اقرار سے مختلف ہے اور جب اقرار وانکار کے اعتبارات ووجوہ مختلف ہوں تو موضوع بدل جانے کی وجہ سے تناقض اُٹھ جاتا ہے۔کیونکہ تناقض پایا جانے کے لئے موضوع ایک ہی ہونا بھی ضروری شرط ہے۔لَوْلَا الْاِعْتِبَارَاتُ لَبَطَلَتِ الْحِكْمَةُ۔