احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 523 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 523

523 حصہ دوم الزام میرے پر لگاوے وہ سراسر مفتری اور کذاب ہے“۔مسلمان حقیقی ابن مریم کا آنا خیال کرتے تھے اور اُسے مسیح موعود جانتے تھے اس لئے اس جگہ ان کے مزعوم اور خیالی مسیح موعود ہونے سے انکار کیا گیا ہے نہ کہ حدیثوں کے مصداق مسیح موعود سے چنانچہ آگے چل کر فرماتے ہیں :۔میری زندگی کو مسیح ابن مریم سے اشد مشابہت ہے اور یہ بھی میری طرف سے کوئی نئی بات ظہور میں نہیں آئی کہ میں نے ان رسالوں میں اپنے تئیں وہ موعود ٹھہرایا ہے جس کے آنے کا قرآن شریف میں اجمالاً اور احادیث میں تصریح بیان کیا گیا ہے۔کیونکہ میں تو پہلے بھی براہین احمدیہ میں بتفریح لکھ چکا ہوں کہ میں وہی مثیل موعود ہوں جس کے آنے کی خبر روحانی طور پر قرآن شریف اور احادیث نبویہ میں پہلے سے وارد ہو چکی ہے۔(ازالہ اوہام صفحہ 190 روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 192 ) چونکہ آپ کے نزدیک حضرت عیسی علیہ السلام کا مثیل موعود ہی امت محمدیہ کے لئے حقیقی مسیح موعود ہے اس لئے آپ نے ازالہ اوہام کے دوسرے مقامات میں اپنے تئیں مسیح موعود قرار دیا ہے۔مگر اپنی تصریح کے مطابق نہ کہ مخالفین کے خیال کے مطابق۔نیز آپ کے مسیح موعود ہونے کے یہ معنی بھی نہیں کہ آپ میں حضرت عیسی کی روح حلول کر آئی ہے۔جیسا کہ بعض کم فہموں نے آپ کے متعلق یہ خیال کر لیا کہ مرزا صاحب بطور تناسخ عیسی ابن مریم ہونے کے مدعی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام علماء کے ذکر میں فرماتے ہیں:۔ان کی یہ خاص مراد کشف والہاماً وعقلاً وفرقانا مجھے پوری ہوتی نظر نہیں آتی