احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 267 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 267

267 حصہ دوم احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک ابھی پیشگوئی کا کوئی مرحلہ پیش نہیں آیا تھا۔آپ نے جو کچھ اس پیشگوئی کے متعلق سمجھا ہے وہ غلط نہیں۔اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت آپ کسی اجتہادی غلطی میں بھی مبتلا نہیں تھے۔ابھی تو پیشگوئی کا کوئی مرحلہ بھی سامنے نہیں آیا تھا۔اور اس بات کو تو آپ خوب سمجھتے تھے کہ پیشگوئی شرطی ہے۔لہذا آپ کو شرائط کے مطابق اس کا وقوع دیکھنا چاہیے۔سوخدا نے آپ کو اس بیماری سے بچالیا۔اور اس کے بعد مرزا احمد بیگ کے اس لڑکی کا نکاح دوسری جگہ کرنے پر پیشگوئی کے مطابق اسکی موت کا وقوع آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔اور اس کے بعد یہ بھی دیکھا کہ مرزا سلطان محمد تو بہ کر کے موت سے بچ گیا اور شرط کے مطابق اس کے بچ جانے کی وجہ سے نکاح والا حصہ منسوخ ہو گیا۔کیونکہ پیشگوئیوں میں محوداثبات حسب آیت يَمْحُوا الله مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ہوتا رہتا ہے۔نوٹ:۔بیماری کے ذکر سے قبل ازالہ اوہام میں یہ ذکر موجود ہے:۔” جب یہ پیشگوئی معلوم ہوئی اور ابھی پوری نہیں ہوئی تھی۔جیسا کہ اب تک جو 16 اپریل 1891 ء ہے پوری نہیں ہوئی تو اس کے بعد اس عاجز کو ایک سخت بیماری آئی۔پروفیسر الیاس برنی نے اپنی کتاب ” قادیانی مذہب کے صفحہ 390 پر اس عبارت کو نقل کرتے ہوئے 1891 ء کی بجائے 1896 ء لکھ دیا ہے۔تا وہ یہ دھوکہ دے سکیں کہ گویا محمدی بیگم صاحبہ کے خاوند مرزا سلطان محمد کی تو بہ کے بعد حضرت مرزا صاحب کو یہ الہام ہوا تھا۔حالانکہ سلطان محمد کی تو بہ کے بعد اس پیشگوئی کے بارہ میں 1906 ء تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کوئی الہام نہیں ہوا۔ثبوت برگردن منکر۔