احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 266 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 266

احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک اعتراض چهارم 266 حصہ دوم حضرت مرزا صاحب ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 306 میں اپنی ایک بیماری کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:۔اس کے بعد اس عاجز کو ایک سخت بیماری آئی۔یہاں تک کہ قریب موت کے نوبت پہنچ گئی۔بلکہ موت کو سامنے دیکھ کر وصیت بھی کر دی گئی۔اس وقت گویا یہ پیشگوئی آنکھوں کے سامنے آگئی اور یہ معلوم ہورہا تھا کہ اب آخری دم ہے اور کل جنازہ نکلنے والا ہے۔تب میں نے اس پیشگوئی کی نسبت خیال کیا کہ شاید اس کے اور معنی ہوں گے جو میں سمجھ نہیں سکا۔تب اسی حالت قریب الموت میں مجھے الہام ہوا۔اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِين۔یعنی یہ بات تیرے رب کی طرف سے سچ ہے تو کیوں شک کرتا ہے“۔اس پر اعتراض یہ ہے کہ الہام نے تصدیق کر دی تھی کہ پہلے معنی درست نہیں تو پیشگوئی کیوں ٹل گئی۔الجواب :۔اس الہام میں اشارہ تھا کہ اس مرض سے آپ کی وفات نہیں ہوگی۔اور نفس پیشگوئی کا برحق ہونا آپ دیکھیں گے لہذا پیشگوئی مشکوک نہیں۔اس الہام سے یہ ظاہر کرنا مقصود نہیں تھا کہ پیشگوئی کس رنگ میں پوری ہوگی بلکہ صرف یہ ثابت کرنا تھا کہ نفس پیشگوئی برحق ہے۔اور چونکہ پیشگوئی شرطی تھی اس لئے شرط کے مطابق وقوع میں آئے گی۔اس الہام کا یہ ظاہر کرنا مقصود نہ تھا کہ اس بارے میں آپ کا اجتہاد درست ہے یا نہیں؟ اس بیماری میں حضرت اقدس کا یہ خیال کہ شاید اس کے کچھ اور معنی ہوں جو میں سمجھ نہیں سکا اس پر اس الہام کا نزول یہ ظاہر کرتا ہے کہ 1891ء میں جب کہ