احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 265 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 265

احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 265 حصہ دوم واقع ہو جائے تو پھر مرزا سلطان محمد تو بہ کر کے ضرور بچ جائے گا اور ان کے بارہ میں پیشگوئی ٹل جائے گی اور میعاد گزر جانے کے بعد اس کی حضرت اقدس کی زندگی میں موت اب اس وقت واقعہ ہو سکے گی۔اگر وہ کسی وقت تو بہ توڑ دے، اگر وہ تو بہ تو ڑے تو اس کے بعد اس کی موت کے متعلق نئی میعاد کا تقر رحسب بیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام مندرجہ انجام آتھم صفحہ 32، 33 ضروری ہوگا۔اور اس میعاد کے اندر مرنے کے بعد حضرت اقدس کا نکاح محمدی بیگم سے ضروری قرار پائے گا۔اعتراض سوم ازالہ اوہام میں لکھا تھا:۔” خدائے تعالیٰ ہر طرح سے اس کو تمہاری طرف لائے گا۔باکرہ ہونے کی حالت میں یا بیوہ کر کے۔اور ہر یک روک کو درمیان سے اُٹھاوے گا۔اور اس کام کو ضرور پورا کرے گا۔کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔“ (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 305) نہیں آیا۔اعتراض یہ ہے کہ درمیانی روکیں کیوں نہیں اٹھیں اور کیوں نکاح وقوع میں الجواب :۔یہ عبارت اجتہادی ہے نہ کہ الہامی۔اصل پیشگوئی مندرجہ اشتہار دہم جولائی 1888ء شرطی تھی۔تتمہ اشتہار میں تُوبِى تُوُبِی والا الہام بھی درج تھا۔لہذا تو بہ کی شرط پورا کر لینے کے بعد روکوں کا اٹھانا خدا کے ذمہ نہ تھا۔ہاں اگر سلطان محمد صاحب تو بہ شکنی کرتے اور پیشگوئی کی تکذیب کا اعلان کرتے تو اس صورت میں روکوں کا اٹھایا جانا ضروری ہوتا۔تو بہ کی روک کا جبراً اٹھانا خدا کی شان کے منافی ہے۔کیونکہ یہ ظلم ہے۔وَإِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ۔