احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 239
احمدی تعلیمی پاکٹ بک 239 حصہ دوم یہاں تک کہ وہ میرے ہاتھوں میں رکھ دی گئیں ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو تشریف لے گئے۔اب تم (اے صحابہ ) ان خزانوں کولا رہے ہو۔پیشگوئی متعلق محمدی بیگم صاحبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کے ذریعہ جس کی ہم وضاحت کریں گے۔خدا تعالیٰ آپ کے اُن رشتہ داروں کو جو دہریہ اور دینِ اسلام سے تمسخر کرنے والے تھے ایک نشان دکھانا چاہتا تھا۔تا جو لوگ اُن میں سے اس نشان کورڈ کر دیں وہ سزا پائیں اور دوسرے اس سے تنبیہ حاصل کریں۔یہی اِس پیشگوئی کی اصل غرض تھی اور یہی حکمتِ الہی اور مصلحت اس میں مضمر تھی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود تحریر فرماتے ہیں:۔ہمیں اس رشتہ ( محمدی بیگم صاحبہ کے رشتہ ) کی درخواست کی کچھ ضرورت نہ تھی۔سب ضرورتوں کو خدا نے پورا کر دیا تھا۔اولا د بھی عطا کی اور ان میں سے وہ لڑکا بھی جو دین کا چراغ ہوگا۔بلکہ ایک اور لڑ کا قریب مدت میں ہونے کا وعدہ دیا جس کا نام محمود احمد ہوگا۔وہ اپنے کاموں میں اولوالعزم نکلے گا۔پس یہ رشتہ جس کی درخواست محض بطور نشان ہے تا خدا تعالیٰ اس کنبہ کے منکرین کو محجوبۂ قدرت دکھائے۔اگر وہ قبول کریں تو برکت اور رحمت کے نشان اُن پر نازل کرے اور اُن بلاؤں کو دفع کرے جو نزدیک ہیں۔لیکن اگر وہ رڈ کر دیں تو اُن پر قہری نشان نازل کر کے اُن کو متنبہ کرے۔“ (اشتہار 15 جولائی 1888ء) ان رشتہ داروں کی حالت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب