احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 240 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 240

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 240 حصہ دوم آئینہ کمالات اسلام میں یوں بیان کرتے ہیں:۔” خدا تعالیٰ نے میرے چچیرے بھائیوں اور دوسرے رشتہ داروں (احمد بیگ وغیرہ) کو ملحدانہ خیالات اور اعمال میں مبتلا اور رسوم قبیحہ اور عقائد باطلہ اور بدعات میں مستغرق پایا اور اُن کو دیکھا کہ وہ اپنے نفسانی جذبات کے تابع ہیں اور خدا تعالیٰ کے وجود سے منکر اور فسادی ہیں۔( ترجمه عربی عبارت از آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 566) پھر فرماتے ہیں:۔ایک رات ایسا اتفاق ہوا کہ ایک شخص میرے پاس روتا ہوا آیا۔میں اس کے رونے کو دیکھ کر خائف ہوا اور اس سے پوچھا کہ تمہیں کسی کے مرنے کی اطلاع ملی ہے؟ اُس نے کہا نہیں۔بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت بات ہے۔میں اُن لوگوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔جو دینِ خداوندی سے مُرتد ہو چکے ہیں۔پس اُن میں سے ایک نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہایت گندی گالی دی۔ایسی گالی کہ میں نے اس سے پہلے کسی کافر کے منہ سے بھی نہیں سنی تھی اور میں نے انہیں دیکھا کہ وہ قرآن مجید کو اپنے پاؤں تلے روند تے اور ایسے کلمات بولتے ہیں جن کے نقل کرنے سے زبان کا نپتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ دُنیا میں کوئی خدا نہیں۔خدا کا وجود محض ایک مفتریوں کا جھوٹ ہے۔میں نے اس شخص سے کہا کہ کیا میں نے تمہیں اُن کے پاس بیٹھنے سے منع نہیں کیا تھا۔( ترجمه عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 569)