احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 200
تعلیمی پاکٹ بک 200 حصہ اول زلزلہ نہیں ہے بلکہ ایک ایسی ہمہ گیر آفت ہے جس سے دنیا پر ہولناک تباہی آئے گی۔حضرت اقدس نے خودان الہامات کی تشریح میں لکھا ہے کہ :۔زلزلہ کے الفاظ کو قطعی یقین کے ساتھ ظاہر پر جما نہیں سکتا ممکن ہے یہ معمولی زلزلہ نہ ہو بلکہ کوئی اور شدید آفت ہو جو قیامت کا نظارہ دکھا دے جس کی نظیر کبھی اس زمانہ نے نہ دیکھی ہو اور جانوں اور عمارتوں پر سخت تباہی ( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 151 حاشیہ ) مذکورہ بالا الہاموں کے علاوہ اسی عرصہ میں آپ کو یہ الہام بھی ہوئے کشتیاں چلتی ہیں تا ہوں کشتیاں، لنگر اٹھادو“ جو کہ صریح طور پر جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہیں نیز اس زلزلے کی آفتِ عظیمہ کی تشریح حضور نے اپنی ایک نظم میں بھی ایسی ہی فرمائی ہے جو صاف طور پر جنگِ عظیم پر صادق آتی ہے۔آوے۔حضور فرماتے ہیں اک نشاں ہے آنے والا آج سے کچھ دن کے بعد جس سے گردش کھائیں گے دیہات و شہر اور مرغزار آئے گا قہر خدا سے خلق پر اک انقلاب اک بر ہنہ سے نہ یہ ہوگا کہ تا باندھے ازار اک جھپک میں یہ زمین ہو جائے گی زیر وزبر نالیاں خون کی چلیں گی جیسے آب رودبار رات جو رکھتے تھے پوشاکیں برنگ یاسمن صبح کر دے گی انہیں مثل درختان چنار