احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 199
تعلیمی پاکٹ بک 199 حصہ اوّل ہندوستان آنا حکومت کے مفاد کے خلاف ہوگا اور اس سے سیاسی فتنے اور بغاوت کا خطرہ ہے لہذا انہیں راستے ہی سے یعنی عدن تک پہنچنے کے بعد روک دیا گیا اور یہ روک دیئے جانے کی خبر اس وقت معلوم ہوئی جبکہ لوگ یہ سمجھ چکے تھے کہ وہ چند ہی روز میں داخل ہندوستان ہوا چاہتے ہیں اگر چہ سکھوں کی امیدوں کو اس سے سخت صدمہ پہنچا لیکن خدائے عالم الغیب ذوالجلال کا جلال ظاہر ہوا اور اس کے مامور کی پیشگوئی پوری ہو کر اس کی صداقت پر مہر ثبت کر گئی۔گیارھویں پیشگوئی ------ پہلی جنگ عظیم:۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عظیم الشان پیشگوئیوں میں ایک پیشگوئی ۱۹۱۴ء والی پہلی جنگ عظیم کے متعلق ہے جو اپنی تمام علامات کے ساتھ بڑی شان سے پوری ہوئی اور اللہ تعالیٰ کی ہستی اور حضرت اقدس کی صداقت کا زبردست ثبوت ہے۔یہ پیشگوئی 1905 ء میں شائع کی گئی تھی۔اور وہ الہامات جن میں اس جنگ کی خبر دی گئی تھی یہ ہیں :۔تازه نشان - تازہ نشان کا دھکہ - زَلْزَلَةُ السَّاعَةِ - قُوا أَنْفُسَكُمْ۔نَزَلْتُ لَكَ۔لَكَ نُرِى آيَاتٍ وَنَهْدِمُ مَا يَعْمَرُوُ نَ۔قُلْ عِنْدِي شَهَادَةٌ مِّنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُؤْمِنُونَ ( تذکرہ صفحہ 450، 451 ایڈیشن 2004ء) ترجمه: قیامت کا نمونہ زلزلہ اپنی جانوں کو بچاؤ۔میں تیری خاطر نازل ہوا۔ہم تیری خاطر بہت سے نشان دکھا ئیں گے۔اور جو کچھ وہ تعمیر کر رہے ہیں ہم منہدم کردیں گے۔مذکورہ بالا الہامات میں جو نشانیاں اور علامات اس زلزلہ یا مصیبت عظمی کی بیان کی گئی ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ اس سے مراد کوئی ظاہری اور معمولی