احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 201
تعلیمی پاکٹ بک 201 حصہ اوّل ہوش اڑ جائیں گے انسان کے پرندوں کے حواس بھولیں گے نغموں کو اپنے سب کبوتر اور ہزار خون سے مردوں کے کوہستان کے آب رواں سرخ ہو جائیں گے جیسے ہو شراب انجبار مضمحل ہو جائیں گے اس خوف سے سب جن وانس زار بھی ہو گا تو ہو گا اس گھڑی با حال زار اک نمونہ قہر کا ہو گا وہ ربانی نشان آسمان حملے کرے گا کھینچ کر اپنی کٹار وحی حق کی بات ہے ہو کر رہے گی بے خطا کچھ دن صبر کر ہو کر متقی اور بردبار (براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 151 ، 152 ) مذکورہ بالا تمام الہامات اور پیشگوئیوں پر مجموعی نظر ڈالنے سے روز روشن کی طرح واضح ہو جاتا ہے کہ اس آفت ،اس زلزلہ اور عالمگیر مصیبت سے مراد 1914 ء والی جنگ عظیم تھی۔پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ وہ زلزلہ کسی خاص علاقہ پر نہیں بلکہ ساری دنیا پر محیط ہوگا اس میں بڑے بڑے بحری بیڑے استعمال میں آئیں گے جنہیں لنگر اٹھانے کا حکم ہوگا۔اور یہ مصیبت معمولی نہیں ہوگی بلکہ قیامت کا نظارہ پیش کرے گی جس کی نظیر زمانے نے کبھی نہ دیکھی ہوگی اور اس کے نتیجہ میں بعض حکومتیں مٹ جائیں گی بعض کمزور ہو جائیں گی مگر بعض حکومتیں طاقت پکڑ جائیں گی۔کئی پہاڑ اور آبادیاں اور بستیاں ،شہر ، عمارتیں ،محلات وغیرہ گولہ باری سے اڑا دیئے جائیں گے۔کھیت اور باغ اور چرند و پرند ، دریا ،سمند ر غرض کہ