احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 191 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 191

یمی پاکٹ بک 191 حصہ اول ایک طالب علم عبد الخالق نامی نے ایک گز کے فاصلہ سے متواتر تین فائر کر دئیے جن سے وہ جاں بحق ہو گئے اور یکدم وہ مجمع طرب مجمع عزا بن گیا اور لوگ بدحواس ہو کر یہ کہتے ہوئے بازاروں کی طرف دوڑ پڑے کہ نادر شاہ فوت ہو گئے اور کوئی شخص اپنے محبوب بادشاہ کو موت کے حملہ سے نہ بچا سکا۔اس غیر متوقع اور اچانک موت کے نتیجہ میں ملک بھر میں صف ماتم بچھ گئی اور لوگوں نے زبان حال سے کہا کہ آہ نادر شاہ کہاں گیا 1905ء میں جب حضرت اقدس نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی۔نادر شاہ کا بحیثیت بادشاہ کوئی وجود نہ تھا مگر عین اٹھائیس سال بعد خدائے علیم وخبیر نے ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ یہ پیشگوئی نہایت شان اور حیرت انگیز طور پر پوری ہوئی اور آپ کے منجانب اللہ ہونے پر گواہ ٹھہری۔چھٹی پیشگوئی۔۔۔۔۔۔تزلزل در ایوان کسری فتاد حضرت اقدس کو 15 جنوری 1906ء کو الہام ہوا:۔تزلزل در ایوان کسری فتاد " ( تذکرہ صفحہ 503 مطبوعہ 2004ء) ایران ایک بہت پرانا تاریخی ملک ہے۔عرصہ دراز سے اس ملک کے بادشاہوں کا لقب کسری چلا آتا تھا جس وقت مذکورہ بالا الہام شائع ہوا اس وقت ایران پرشاہ مظفر الدین قاچار شاہ ایران حکمران تھے۔اس الہام کے صرف چند ماہ قبل 1905ء میں باشندگان ملک کے مطالبات کو قبول کر کے شاہ مظفر الدین پارلیمنٹ کے قیام کا اعلان کر چکے تھے اور لوگ اس اعلان سے خوش بھی تھے۔لیکن شاہ مظفرالدین قاچارا چانک 1907ء میں وفات پاگئے اور انکا ولی عہد مرزا محمد علی قا چار کسری اپنے باپ کی جگہ تخت نشین ہوا مگر ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ ملک میں