احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 189
تعلیمی پاکٹ بک 189 حصہ اول گھر میں رہنے والے 80 کے قریب افراد حضوڑ کی پیشگوئی کے مطابق طاعون سے محفوظ رہے اور قادیان کو بھی طاعون کی خوفناک تباہی سے خدا تعالیٰ نے نسبتاً محفوظ رکھا اور دوسری طرف آپ کے مخالفین میں سے کسی کو یہ جرأت نہ ہوئی کہ اس میدانِ مقابلہ میں قدم رکھے۔پس یہ پیشگوئی بھی آپ کے مامور من اللہ ہونے کی واضح اور بین دلیل ہے۔پانچویں پیشگوئی ------ آو نادر شاہ کہاں گیا:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو 3 مئی 1905ء کو ایک رؤیا ہوا: فرمایا:۔صبح کے وقت لکھا ہوا دکھایا گیا آہ نادر شاہ کہاں گیا۔“ ( تذکره صفحه 461 مطبوعہ 2004ء) یہ عظیم الشان پیشگوئی اس طرح پوری ہوئی کہ جب 1903ء میں اور اس کے بعد افغانستان کے شاہی خاندان کے حکم سے حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب اور ان کے شاگر درشید حضرت مولوی عبد الرحمان صاحب حضرت اقدس علیہ السلام کی پیشگوئی شاتان تُذْبَحَان کے مطابق محض احمدیت قبول کرنے کی وجہ سے ناحق اور بلا سبب کابل میں شہید کر دیئے گئے تو اس ظلم کی پاداش میں تمام افغانستان کو اور خصوصاً حکمران طبقہ کو خطرناک ہیضہ کی وباء سے دو چار ہونا پڑا اور وہاں ہزاروں باشندے موت کا شکار ہو گئے اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے پھر ایک الہام کے 66 ذریعہ حضرت اقدس کو اطلاع دی ” تین بکرے ذبح کئے جائیں گئے۔“ تذکرہ صفحہ 501 مطبوعہ 2004ء) چنانچہ یہ الہام 1924ء میں آکر پورا ہوا جب کہ افغانستان کے اسی حکمران شاہی خاندان کے آخری تاجدار امیر امان اللہ خان کے حکم سے اس زمانے میں جماعت احمدیہ کے مخلص فرد حضرت مولوی نعمت اللہ خان صاحب اور