احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 166 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 166

تعلیمی پاکٹ بک 166 حصہ اوّل آپ کی تصنیف ”براہین احمدیہ کی تعریف کے سلسلہ میں لکھتے ہیں اس کا مؤلّف بھی اسلام کی مالی و جانی قلمی و لسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے کہ جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت کم پائی گئی ہے۔(اشاعة السنة جلد 6 نمبر 7) افسوس ہے کہ یہ مولوی صاحب معیار قرآنی کو نظر انداز کر کے آپ کے دعوی مسیح موعود کے بعد آپ کی تکفیر کرنے لگے۔3 مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری ایڈیٹر رسالہ ” اہل حدیث اپنی کتاب تاریخ مرزا‘ کے صفحہ 53 پر لکھتے ہیں:۔براہین تک میں مرزا صاحب سے حسن ظن رکھتا تھا۔چنانچہ ایک دفعہ جب میری عمر کوئی سترہ اٹھارہ سال کی تھی میں بشوق زیارت پا پیادہ تنہا قادیان گیا۔“ دلیل دوم : - ) فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايْتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ۔(يونس:18) ترجمہ : اس سے کون زیادہ ظالم ہے جو اللہ تعالیٰ پر افتراء کرے یا اللہ تعالیٰ کی آیات کی تکذیب کرے یقیناً مجرم کامیاب نہیں ہوتے۔لَا تَفْتَرُوا عَلَى اللهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ ۚ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرى۔(طه: 62) ترجمہ : اے لوگو! اللہ پر جھوٹ مت باندھو ( ایسا کرو گے ) تو وہ تم کو عذاب سے ہلاک کر دے گا۔اور بے شک مفتری ناکام رہتا ہے۔