احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 167
تعلیمی پاکٹ بک استدلال:۔167 حصہ اول ان ہر دو آیات میں مخالفین اسلام کے مقابلہ میں رسول کریم ﷺ کی کامیابی کو آپ کی صداقت کی دلیل قرار دیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اپنے شدید مخالفین کے مقابلہ میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ آپ کے دعویٰ کی صداقت کی روشن دلیل ہے۔آپ کے مخالف ہر پہلو میں آپ کے مقابلہ میں نا کام رہے کفر کے فتوے لگا کر بھی ، عدالتوں میں مقدمات قائم کر کے بھی اور آپ کے خلاف جھوٹ پھیلا کر اور غلط فہمیاں پیدا کر کے بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو حسب وعدہ مسلمانوں کی ایک عظیم جماعت عطا فرمائی جو خدمت اسلام کے لئے جوش اور ولولہ رکھتی ہے اور تبلیغ اسلام کر کے غیر مسلموں کو مسلمان بنانے میں زبردست کامیابی حاصل کر رہی ہے اور تمام دنیا میں اشاعت قرآن کا فریضہ ادا کر رہی ہے۔دلیل سوم : : كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَ آنَا وَرُسُلِى۔(المجادلة : 22) ترجمہ : اللہ تعالیٰ نے لکھ رکھا ہے کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب آتے رہیں گے۔ب: وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ۔وَإِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغُلِبُونَ - (الصافات: 172 تا 174) ترجمہ اور بے شک ہمارا فیصلہ ہمارے بندوں یعنی رسولوں کے لئے پہلے گزر چکا ہے (جو یہ ہے ) کہ یقیناً وہی مدد یافتہ ہوں گے اور بے شک ہمارا لشکر ( مومنوں کا گروہ) ہی غالب آنے والا ہے۔