احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 165 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 165

تعلیمی پاکٹ بک 165 حصہ اول کہ آپ اپنے دعوئی میں صادق ہیں نہ کہ مفتری علی اللہ۔چنانچہ آپ نے بڑی تحدی سے یہ اعلان فرمایا۔تم کوئی عیب ، افتراء یا جھوٹ یا دغا کا میری پہلی زندگی پر نہیں لگا سکتے تا تم یہ خیال کرو کہ جو شخص پہلے سے جھوٹ اور افتراء کا عادی ہے یہ بھی تاتم اس نے جھوٹ بولا ہو گا کون تم میں ہے جو میری سوانح زندگی میں کوئی نکتہ چینی کر سکتا ہے۔پس یہ خدا کا فضل ہے جو اس نے ابتداء سے مجھے تقویٰ پر قائم رکھا اور سوچنے والوں کے لئے یہ دلیل ہے۔“ ( تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 64) آپ کی پاکیزہ زندگی کے متعلق شہادات : 1 مولوی سراج الدین صاحب والد مولوی ظفر علی خان صاحب ایڈیٹر ”زمیندار“ آپ کی پہلی زندگی کے متعلق اپنی چشم دید شہادت یوں تحریر فرماتے ہیں:۔”مرزا غلام احمد صاحب 1860ء، 1861ء کے قریب ضلع سیالکوٹ میں محرر تھے۔اس وقت آپ کی عمر 22، 23 سال کی ہوگئی اور ہم چشم دید شہادت سے کہتے ہیں کہ جوانی میں نہایت صالح اور متقی بزرگ تھے۔زمیندار 8 جون 1908ء) 2۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ایڈووکیٹ اہل حدیث آپ کی پہلی زندگی کے متعلق لکھتے ہیں۔” مؤلف براہین احمدیہ مخالف اور موافق کے تجربے اور مشاہدے کی رو سے وَالله حَسِیبُه شریعت محمدیہ پر قائم و پر ہیز گار اور صداقت شعار ہیں۔“ (اشاعة السنة جلد 7 نمبر 9)