احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 164
تعلیمی پاکٹ بک معیار صداقت 164 حصہ اول دلیل اول: صداقت مسیح موعود علیہ السلام کے دلائل اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے:۔فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمُ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۔(يونس : 17) ترجمه : پس بے شک میں تم میں ٹھہرا ہوں ایک عمر (چالیس برس ) اس سے پہلے۔پس کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے۔استدلال:۔یعنی خدا تعالی آنحضرت ﷺ کی صداقت ثابت کرنے کیلئے فرماتا ہے کہ لوگوں سے آپ کہہ دیں کہ میرے دعوئی سے پہلے کی عمرکی پاکیزگی اس بات پر شاہد ناطق ہے کہ میں اپنے دعوی میں صادق ہوں۔اس سے ظاہر ہے کہ مدعی کی پہلی زندگی کی پاکیزگی اور طہارت اور افتراء کذب سے احتراز اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ یہ مدعی اپنے دعوئی میں سچا ہے اور یہ دلیل عقل سلیم کے مطابق ہے اسی لئے فرمایا أَفَلَا تَعْقِلُونَ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر الہام ہوا وَلَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمُ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلا تَعْقِلُونَ ( تذکره صفحه 70 مطبوعہ 2004 ء ) اور اس الہام سے خدا نے تصدیق کی کہ آپ کی دعویٰ سے پہلے کی زندگی بھی عقلی طور پر اس بات کی راہنما ہے