احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 111 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 111

111 حصہ اول قرآن مجید میں ذیل کی آیات میں لفظ مَعَ مِنْ یا فی کے معنی میں تعلیمی پاکٹ بک استعمال ہوا ہے۔1 - وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ - ہمیں ابرار کے زمرہ میں داخل کر کے وفات دینا۔-2 (آل عمران: 194) إِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ۚ وَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا وَأَصْلَحُوا وَاعْتَصَمُوا بِاللَّهِ وَاخْلَصُوا دِينَهُمْ لِلَّهِ فَأُونَكَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ۔(النساء: 147،146) ترجمہ : بے شک منافق جہنم کی گہرائی کے سب سے نچلے حصہ میں ہوں گے اور تو ہرگز کسی کو اُن کا مددگار نہیں پائے گا۔سوائے ان منافقوں کے جنہوں نے توبہ کرلی اور اصلاح کرلی اور اللہ کے ذریعہ حفاظت چاہی اور اپنی عبادت کو اللہ کے لئے خالص کر دیا سو یہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں (یعنی مومنوں میں شامل ہیں ) فَأُولَبِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ بھی جملہ اسمیہ ہے پہلی آیت میں فاوتيك مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ بھی جملہ اسمیہ ہے جملہ اسمیہ استمرار پر دلالت کرتا ہے اس سے ظاہر ہے کہ جس طرح تو بہ کرنے والے اسی دنیا میں مومنوں میں شامل ہو جاتے ہیں اسی طرح اللہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے اسی دنیا میں ان چاروں گروہوں میں سے کسی نہ کسی گروہ میں شامل ہوں گے۔پس اس جگہ نہ معیت مکانی مراد ہو سکتی ہے نہ معیت زمانی کیونکہ یہ اطاعت کرنے والے اس دنیا میں نہ پہلے گزرے ہوئے نبیوں، صدیقوں شہیدوں اور صالحین کا زمانہ پاسکتے ہیں اور نہ اس دنیا میں اُن کے ساتھ ایک جگہ اکٹھے ہو سکتے ہیں پس معیت زمانی و مکانی تو اس جگہ محال ہے اور یہ بات قرینہ ہے کہ اس جگہ معیت فی الدرجہ مراد