احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 112
تعلیمی پاکٹ بک 112 حصہ اوّل ہے یعنی وہی درجہ پانا مراد ہے۔تفسیر بحر المحیط میں زیر آیت طذ اعلامہ ابوحیان لکھتے ہیں :۔وَالظَّاهِرُ اَنَّ قَوْلَه مِنَ النَّبِيِّينَ تَفْسِيرٌ لِلَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ فَكَأَنَّهُ قِيْلَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ مِنْكُمُ الْحَقَهُ اللهُ بِالَّذِينَ قَدَّمَهُمُ مِمَّنْ اَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمُ۔البحر المحيط۔تفسير سورة النساء : 69) یہاں تک قول علامہ ابو حیان کا ہے جس کا ترجمہ یہ ہے۔یہ ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قول مِنَ النَّبِيِّنَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ کی تفسیر ہے گویا یہ کہا گیا ہے کہ جو تم میں سے اللہ اور رسول کی اطاعت کرے اللہ تعالیٰ نے اُسے اُن لوگوں سے ملا دیا ہے جو انعام یافتہ لوگوں میں سے ان سے پہلے بھیجے۔اس سے آگے امام راغب اصفہانی کا قول لکھتے ہیں: قَالَ الرَّاغِبُ مِمَّنْ اَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ الْفِرَقِ الْأَرْبَعِ فِي الْمَنْزِلَةِ وَالثَّوَابِ النَّبِيَّ بِالنَّبِيِّ وَالصِّدِّيقَ بِالصِّدِيقِ وَالشَّهِيدَ بِالشَّهِيدِ وَالصَّالِحَ بِالصَّالِحِ۔(البحر المحيط۔تفسير سورة النساء: 69) ترجمه : راغب نے کہا ہے یعنی ان چار گروہوں میں درجہ اور ثواب میں شامل کر دے گا جن پر اس نے انعام کیا ہے اس طرح کہ اللہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کر کے نبی بننے والے کو نبی کے ساتھ شامل کر دے گا اور اطاعت کر کے صدیق بننے والے کو صدیق کے ساتھ شامل کر دے گا اور اسی طرح شہید کو شہید کے ساتھ ملا دے گا اور صالح کو صالح کے ساتھ ملا دے گا۔