اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 287 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 287

اولاد النبی 287 حضرت فاطمہ بنت محمد حضرت ابولیلی بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم کی خدمت میں حاضر تھے۔کم سن حضرت حسن یا حسین میں سے کوئی آپ کی گود میں چڑھا ہوا تھا۔اچانک بچے نے پیشاب کر دیا اور میں نے حضور صلی نیم کے پیٹ پر پیشاب کے نشان دیکھے۔ہم ایک کربچے کی طرف آگے بڑھے تاکہ اسے اٹھا لیں۔رسول اللہ میم نے فرمایا 29 28 میرے بیٹے کو میرے پاس رہنے دو اور اسے ڈراؤ نہیں پھر آپ نے پانی منگوا کر اس پر انڈیل دیا۔حضرت یعلی عامری سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ علیم کے ساتھ ایک دعوت پر جارہے تھے کہ سامنے سے کم سن حسین دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔رسول اللہ لی ہم نے کھیل کھیل میں ان کو پکڑنا چاہا تو وہ ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔رسول کریم صلی یا تم اس طرح ان کو ہنساتے رہے یہاں تک کہ ان کو پکڑ لیا۔پھر آپ نے اپنا ایک ہاتھ ان کے سر کے پیچھے اور دوسرا ان کی ٹھوڑی کے نیچے رکھا اور اپنا منہ ان کے منہ پر رکھ کر انہیں چومنے لگے اور فرمایا حسین مجھ سے اور میں حسین سے ہوں (یعنی میرا ان سے گہرادلی تعلق ہے) جو شخص حسین سے محبت کرتا ہے اللہ اس سے محبت کرتا ہے۔حسین ہماری نسل ہے۔حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم مسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ کی پشت پر حسن اور حسین سوار تھے اور آپ اپنے ہاتھوں اور ٹانگوں کے بل چل رہے تھے اور ان بچوں سے باتیں کر رہے تھے کہ تمہارا اونٹ کتنا اچھا ہے اور تم دونوں سوار بھی کیسے خوب ہو۔حضرت براء بن عازب کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ھی یہ تم کو دیکھا حضرت حسنؓ آپ کے کندھے پر تھے اور فرمارہے تھے "اے اللہ ! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت کر ! ایک دفعہ رسول کریم خطبہ ارشاد فرمارہے تھے کہ حسن اور حسین آگئے انہوں نے سرخ قمیص پہنے تھے اور چلتے ہوئے ٹھوکریں کھا رہے تھے رسول کریم منبر سے اتر آئے اور انکو اٹھا لیا، اپنے سامنے بٹھایا اور فرمایا اللہ نے سچ فرمایا ہے کہ تمہارے مال اور اولاد فتنہ ہیں۔میں نے ان دونوں بچوں کو چلتے اور گرتے دیکھا تو مجھے سے رہا نہ گیا اور میں نے اپنی بات روک کر ان کو اُٹھالا یا " حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ نبی کر یم ملی لیکن ہمارے ہاں تشریف لائے۔میں لیٹا ہوا تھا۔حضرت حسن اور حضرت حسین نے پینے کیلئے کچھ مانگا۔حضور علی میں اپنی اٹھے، ہمارے گھر میں ایک بکری تھی جس کا دودھ دوہا جا چکا تھا۔آپ اس کا دودھ دوہنے لگے تو دوبارہ بکری کو دودھ اتر آیا۔حسن حضور کے پاس آئے تو حضور عمل می کنیم 3011