اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 210 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 210

ازواج النبی رض 210 حضرت ماریہ رض رض حصہ بخاری، ابو داؤد اور مسند احمد کے خلاف ہونے کے باعث قابل رڈ ہے اور ابتدائی دنوں میں حضرت ماریہ کو زیادہ وقت دینے کی روایت بلا توجیہ قبول نہیں کی جاسکتی۔خصوصاً جبکہ ایک اور روایت میں اس کے بر عکس حضرت ماریہ اور حضرت ریحانہ کو دیگر ازواج کے ساتھ دو دن کے مقابل پر ایک دن یعنی نصف باری دینے کا بھی ذکر ہے۔پھر اس روایت میں جو وجہ بیان ہوئی ہے وہ اپنی جگہ محل نظر ہے کہ بوجہ لونڈی ان کو نصف باری ملتی تھی۔اگر کوئی تاویل عقلی و نقلی لحاظ سے قابل قبول ہو سکتی ہے تو وہ یہ ہے کہ رسول اللہ کو حسب حالات و ضرورت باریوں میں کمی بیشی کا اختیار تھا۔جیسا کہ ارشاد ربانی ہے تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ (الاحزاب : 52) یعنی تُو أن (بیویوں) میں سے جنہیں چاہے چھوڑ دے اور جنہیں چاہے اپنے پاس رکھ ، گویا بعض مصالح کے تحت آپ کو ازواج کی باریوں میں کمی بیشی یارڈ و بدل کا اختیار تھا جسے حتی الوسع آپ نے استعمال نہیں فرمایا تاہم شادی کے شروع دنوں میں حضرت ماریہ کے عیسائیت سے مسلمان ہونے پر تربیت کی خاطر کچھ زائد وقت دیا بھی ہو تو بعد میں انہیں چند روز نصف وقت دے کر برابر کر دیا۔یہ توجیہ اس لیے قرین قیاس ہو سکتی ہے کہ حضرت ام سلمہ سے شادی کے موقع پر بھی حضور نے انہیں اختیار دیا تھا کہ اگر آپ چاہیں تو میں تین یا سات دن آپ کے پاس قیام کر سکتا ہوں۔مگر پھر اتنے ہی دن ہر بیوی کو اسکی باری میں دینے کے بعد آپ کی باری آئیگی۔رسول اللہ علیم نے بعد میں وہ باغ جس کے بالا خانہ میں وہ قیام فرمار ہیں۔حضرت ماریہ قبطیہ کو عطا رض رض فرما دیا تھا۔یہ بالا خانہ آج بھی مشر بہ اتم ابراہیم کے نام سے معروف ہے۔رسول اللہ علی ایم کی پاکیزہ صحبت اور اعلیٰ تربیت کی برکت سے حضرت ماریہ نے ام المومنین کا بلند مقام پایا۔حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب خلیفة المسیح الاول نے 1910ء میں سورۂ احزاب کی آیت تطہیر کا درس دیتے ہوئے اہل بیت رسول مانے کور جس سے پاک کرنے کی وضاحت میں اسلام قبول کرنے والی بیویوں میں حضرت ماریہ کا بھی ذکر کیا اور فرمایا کہ وہ عیسائیوں سے مسلمان ہوئیں اور نبی پاک کی صحبت میں پاک ہوئیں۔رسول اللہ ماتم کا شروع کے دنوں میں حضرت ماریہ کے ہاں کثرت سے جانا بھی دینی تعلیم و تربیت کے علاوہ غریب الوطنی میں انکی اجنبیت دور کرنے کے باعث بھی ہو سکتا ہے۔نیز صاحبزادہ ابراہیم کے 12