اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 211
ازواج النبی 211 حضرت ماریہ رض ایام حمل میں بھی وہ خصوصی توجہ چاہتی ہو نگی۔خصوصاً جب کہ ان کے بطن سے آپ کو ایک بیٹے کی ولادت کی بشارت دی گئی تھی۔جیسا کہ روایت ہے رسول اللہ صلی ہیم نے فرمایا :۔"اللہ تعالیٰ نے مجھے بشارت دی ہے کہ اس (ماریہ) کے بطن سے ایک لڑکا عطا ہو گا جو میری شباہت پر ہو گا۔مجھے اس کا نام ابراہیم رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور میری کنیت ابو ابراہیم رکھی ہے۔اگر مجھے اپنی کنیت بدلنی ناپسند نہ ہوتی تو میں ابوابراہیم کی کنیت اختیار کر لیتا، جس طرح جبریل نے مجھے پکارا ہے۔صاحبزادہ ابراہیم کی ولادت 1311 حضرت ماریہ جب صاحبزادہ ابراہیم سے حاملہ ہوئیں تو جبریل نے آکر کہا "اے ابو ابراہیم ! آپ پر سلام ہو۔اللہ تعالی آپ کو ماریہ سے ایک لڑکا عطا کرنے والا ہے اور ارشاد ہے کہ آپ اس کا نام ابراہیم رکھیں۔اللہ تعالی آپ کو یہ بیٹا مبارک کرے اور دنیاو آخرت میں اسے آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کا ذریعہ بنائے۔0 دوسری روایت میں ہے کہ جبریل نے رسول اللہ علیم سے آکر کہا "اے ابو ابراہیم ! آپ پر سلام ہو تو آپ نے فرمایا ہاں میں ابوابراہیم بھی ہوں اور ابراہیم کا بیٹا بھی ہوں اور اسی کے نام سے ہم پہچانے جاتے ہیں۔اللہ تعالی فرماتا ہے۔مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ (الحج: 79) یہی تمہارے باپ ابراہیم کا مذہب تھا۔اُس (یعنی اللہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا " ذوالحجہ 8ھ میں حضرت ماریہ کے بطن سے صاحبزادہ حضرت ابراہیم تولد ہوئے۔حضرت انس سے 16 1511 روایت ہے کہ ان کی ولادت سے اگلے روز رسول اللہ علیم نے فرمایا " آج رات مجھے اللہ تعالی نے لڑکا دیا ہے جس کا نام میں نے اپنے باپ کے نام پر ابراہیم رکھا ہے " صاحبزادہ ابراہیم کی دایہ رسول اللہ لی لی نام کی آزاد کردہ لونڈی حضرت سلمی تھیں۔ان کے شوہر حضرت ابورافع نے ہی آکر رسول اللہ صل تعلیم کو صاحبزادہ ابراہیم کی ولادت کی خوشخبری سنائی تھی۔رسول اللہ علی می کنم نے خوش ہو کر انہیں ایک خادم بطور انعام عطا فرمایا۔آپ نے ساتویں دن صاحبزادہ ابراہیم کے بال مونڈوائے اور بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ میں دے کر بالوں کو دفن کر وادیا گیا۔عقیقہ کے لئے آپ نے ایک بکری ذبح کروائی۔