عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 196 of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 196

196 عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم ہے۔پس عہد شکنی کوئی معمولی گناہ نہیں یہ ایسا روحانی مرض ہے جو بڑھتا چلا جاتا ہے اور بالآخر ہلاکت تک پہنچا دیتا ہے۔قومی معاہدہ کی خلاف ورزی کی سزا: ایک اور موقعہ پر قرآن کریم قومی معاہدہ کی خلاف ورزی کی سزا کا ذکر فرماتا ہے۔فرمایا: فَيَا نَقْضِهِمْ مِّيْثَاقَهُمْ لَعَثْهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوْبَهُمْ قُسِيَةً يُحَرِّفُونَ لا (المائدہ 14:5) الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهِ ۖ وَنَسُوْا حَظَّا مِمَّا ذُكِرُوا بِهِ ۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَى خَابِنَةٍ مِنْهُمْ إِلَّا قَلِيْلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحُ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ پس اُن کے اپنا عہد توڑنے کی وجہ سے ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو سخت کر دیا۔وہ کلمات کو ان کی اصل جگہوں سے ہٹا دیتے تھے اور وہ اس میں سے جس کی انہیں خوب نصیحت کی گئی تھی ایک حصہ بھول گئے اور ان میں سے چند ایک کے سوا تو ہمیشہ ان کی کسی نہ کسی خیانت پر آگاہ ہوتا رہے گا۔پس ان سے در گذر کر اور صرف نظر کر۔یقینا اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔اس آیت کریمہ میں قوموں کو عہد شکنی پر دی جانے والی سزا کا ذکر فرماتا ہے اور وہ وجوہات بیان فرماتا ہے جنہوں نے انہیں خدا کی عقوبت کا سزاوار بنا دیا۔معمولی سے تدبر سے بھی یہ بات کھل جاتی ہے کہ ہر سزا جس کا ذکر کیا گیا ہے وہ اس نوعیت کی ہے کہ اس کے نتیجہ میں پھر مزید سزائیں لازم آتی ہیں۔یعنی ایک جرم کے نتیجہ میں سزا یہ دی جارہی ہے کہ مزید جرم کرنے کی جسارت تمہیں ملے گی یہ سلسلہ بڑھتے بڑھتے لازماً تمہیں ہلاکت تک پہنچا دے گا۔پہلی سزا تو لعنت ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بالعموم ایسی قوم جو عہد شکنی کرے خدا تعالیٰ سے دور ہوتی چلی جاتی ہے اور تعلق باللہ کے آثار ان کی روز مرہ زندگی اور ان کے رہن سہن سے محو ہوتے چلے جاتے ہیں۔یہانتک کہ وہ ملعون کہلانے کے مستحق بن جاتے ہیں۔دوسری سزا یہ بیان فرمائی گئی کہ ایسی قوموں کے دل سخت ہو جاتے ہیں اور یہ دلوں کی سختی دینی امور میں بھی ظاہر ہوتی ہے اور دنیاوی امور میں بھی۔چنانچہ یہود کے دلوں کی سختی جواب ضرب المثل بن چکی ہے اسکی بنیادی وجہ بھی یہی عبد شکنی قرار دی گئی مگر اس مضمون کا اطلاق عموماً ہر عہد شکنی کرنے والی قوم پر ہوتا ہے اور عہد شکنی کا دل