عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 193 of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 193

بندہ سے خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاهدات 193 اسی طرح ایسے غیر شرعی انبیاء جو بعد میں مبعوث ہوتے ہیں اور نئی کتاب نہیں لاتے وہ بھی کسی پہلے نبی کی کتاب کی پیروی کرتے ہیں اور ضرورت زمانہ کے لحاظ سے اس کی مزید حکمتیں بیان کرتے ہیں۔تو فرمایا جب خدا نے نبیوں سے ایک عہد لیا وہ نبیوں والا عہد یہ تھا کہ جب بھی تمہارے پاس کتاب آئے اور حکمت بھی بیان ہو چکی ہو اور تم یہ مجھ بیٹھے ہو کہ سب کچھ مکمل ہو گیا، کتاب بھی مل گئی حکمتیں بھی بیان ہو گئیں گویا اب کوئی ضرورت باقی نہیں رہی ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ “ پھر تمہارے پاس کوئی پیغمبر آئے تو اگر وہ تمہاری مسلمہ کتاب اور اس کتاب کی بیان فرمودہ حکمتوں کی تصدیق کرتا ہو اور ان سے انحراف کرنے والا نہ ہو۔یہ میثاق اسبين جو سورۃ آل عمران میں تفصیلاً مذکور ہے اسی میثاق النبیین کے متعلق سورة الاحزاب کی متعلقہ آیت کھلے کھلے لفظوں میں یہ بیان کر رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ آنحضرت ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ یہ نبیوں کا عہد تجھ سے بھی لیا ہے وَ مِنْكَ ضمناً یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ اگر رسول اللہ ﷺ کے بعد غیر شرعی مطیع نبی بھی نہیں آسکتے جو آپ کی شریعت کے کامل مصدق اور تابع ہوں تو پھر آپ سے یہ عہد کیوں لیا گیا کہ اگر آپ کے بعد مصدق نبی ظاہر ہوں تو ان سے تعاون ہونا چاہیئے ظاہر ہے کہ اس جگہ خطاب آنحضرت ﷺ سے ہے لیکن مراد آپ کی وساطت سے امت محمدیہ ہے اور ہر جگہ نبیوں سے لئے ہوئے عہد میں ان کے بعد آنے والے انبیاء کے تعلق میں انکی امتیں ہی مراد ہوتی ہیں۔ورنہ وہ نبی جو فوت ہو چکا وہ آئندہ آنے والے نبی کی کیسے تائید کر سکتا ہے۔اہل کتاب سے عہد : صلى الله پھر قرآن کریم اہلِ کتاب سے لئے گئے عہد کا الگ ذکر کرتا ہے جو میثاق النبین نہیں ہے بلکہ جن لوگوں نے کتاب کو تسلیم کر لیا ہے ان کے ساتھ عہد کا مضمون شروع ہو جاتا ہے۔معاہدات کے تعلق میں کوئی ایک بھی پہلو نہیں جسے قرآن کریم نے تشنہ چھوڑ دیا ہو۔اہلِ کتاب سے لئے گئے عہد کا ذکر کرتے ہوئے قرآن مجید فرماتا ہے: وَإِذْ اَخَذَ اللهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُوْنَهُ فَنَبَدُوْهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوْا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ (آل عمران 3: 188 ) اب جب اللہ نے ان لوگوں کا میثاق لیا جنہیں کتاب دی گئی کہ تم لوگوں کی