عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 152 of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 152

152 عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم ہمارے سامنے یہ مستند اسلامی تعلیم موجود ہے اور دوسری طرف دقیانوسی قسم کے تقلید پسند ملاں ہیں جو دنیا کو یہ کہ کر گمراہ کر رہے ہیں کہ اسلام کسی مسلمان کے خلاف غیر مسلم کی گواہی ہرگز قبول نہیں کرتا لیکن اس کے برعکس غیر مسلم کے خلاف مسلمان کی گواہی قابل قبول ہے۔افسوس ناک امر تو یہ ہے کہ آج مسلمانوں کی بھاری اکثریت شہادت کے اعلیٰ اسلامی معیار پر پوری ہی نہیں اترتی۔اس کے باوجود علما کے خیال میں ایک بددیانت مسلمان کی گواہی ایک دیانتدار غیر مسلم کی شہادت کی نسبت زیادہ معتبر ہے۔اپنے اس بگڑے ہوئے اعتقاد کی تائید میں وہ کئی ایک قرآنی آیات بھی پیش کرتے ہیں۔انہی آیات کے حوالے سے میں ان کے دلائل کا بطلان ثابت کروں گا۔اپنے مؤقف کی تائید میں وہ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 283 پیش کرتے ہیں جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ: اور اپنے مردوں میں سے دو کو گواہ ٹھہرالیا کرو ملاں اس آیت کی غلط تشریح کرتے ہوئے اس سے صرف مسلمان مراد لیتے ہیں۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ علماء سمجھ ہی نہیں پائے کہ اس آیت کا اطلاق چھوٹی چھوٹی مجرمانہ حرکات جیسے روزمرہ واقعات یا حادثات پر نہیں ہوتا۔ایسے معاملات میں موقع کے گواہوں کی موجودگی ایک اتفاق ہے۔ان کے مذہب کا یا صنف کا اس سے کیا تعلق ہوا؟ بلکہ بعض اوقات کسی واقعہ کا کوئی بھی گواہ موجود نہیں ہوتا یا پھر کسی واقعہ کی عینی شاہد صرف ایک عورت ہی ہوتی ہے۔چنانچہ کسی خاص موقع کی مناسبت سے وضع کئے گئے قانون کو بلا سوچے سمجھے اور بغیر کسی مناسب ثبوت کے عموم پر محمول کرنا ، قرآن کریم کے ساتھ سخت نا انصافی ہے۔یہی مضمون ایک اور جگہ زیر بحث لایا گیا ہے کہ: وَأَشْهِدُوا ذَوَىٰ عَدْلٍ مِنْكُمْ وَاَقِيْمُوا الشَّهَادَةَ لِلَّهِ (الطلاق 3:65) ترجمہ: اور اپنے میں سے دو صاحب انصاف ( شخصوں ) کو گواہ ٹھہر الو اور اللہ کیلئے شہادت کو قائم کرو۔اس آیت کو بھی علما اپنے اس عقیدہ کی تائید میں پیش کرتے ہیں کہ گواہوں کا مسلمانوں میں سے ہونا ضروری ہے۔ان کی دلیل یہ ہے کہ : ” تم میں سے مراد مسلمان ہیں کیونکہ وہی اس آیت کے مخاطب ہیں۔66 اگر ان کا یہ استنباط درست ہے تو پھر اس آیت کے کیا معنی ہوں گے جس میں یہ فرمایا گیا ہے کہ اگر مسلمانوں میں سے گواہ میسر نہ ہوں تو غیر مسلموں میں سے گواہ تلاش کر لئے جائیں۔