عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 143 of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 143

عدل کا قیام بهر حال ضروری ھے ترجمہ: اور تمہیں کسی قوم کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم زیادتی کرو۔143 ان آیات میں انسان کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرائی گئی ہے کہ اسے کسی بھی قسم کے حالات میں عدل و انصاف کا دامن ہاتھ سے نہیں دینا چاہئے اور کسی بھی قسم کے اندرونی یا بیرونی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر ہمیشہ مضبوطی سے عدل پر قائم رہنا چاہئے۔