ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 75
75 ادب المسيح مسیحیت کے دعوے کا بیان بھی سن لیں۔بہت ہی خوبصورت بیان ہے حقیقی سہل ممتنع ہے یعنی اعلیٰ مضمون کو آسان زبان میں بیان کرنا۔فرماتے ہیں۔وہ آیا منظر جس کے تھے دن رات گھل گیا روشن ہوئی بات معمہ۔دکھا ئیں آسماں نے ساری آیات زمیں نے وقت کی دے دیں شہادات پھر اس کے بعد کون آئیگا بیہات خُدا سے کچھ ڈرو چھوڑو معادات خُدا نے اک جہاں کو یہ سُنادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي مسیح وقت اب دنیا میں آیا خدا نے عہد کا دن ہے دکھایا مُبارک وہ جو اب ایمان لایا صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا وہی کے اُن کو ساقی نے پلا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي اس میں اپنی آمد کا اعلان بھی کیا ہے۔زمینی اور آسمانی نشان یعنی کسوف و خسوف اور طاعون و زلازل کا بھی ذکر کر دیا۔یہ بھی بیان کر دیا کہ آپ وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمُ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة: 4) کی قرآنی پیشگوئی کے مطابق مبعوث ہوئے ہیں تو اس صورت میں مکڈ مین کو پاک خدا ضرور پکڑے گا۔آسمان سے حضرت مسیح موعود کی ٹھنڈی ہوا کی آمد کے ذکر میں فرماتے ہیں۔آسماں سے ہے چلی توحید خالق کی ہوا دل ہمارے ساتھ ہیں گومنہ کریں بک بک ہزار اسمعوا صوت السماء جاء المسيح جاء المسيح نیز بشنو از زمین آمد امام کامگار آسمان بارد نشان الوقت می گوید زمیں ایں دوشاہد از پئے من نعرہ زن چون بیقرار کے اب اسی گلشن میں لوگو راحت و آرام ہے وقت ہے جلد آؤ اے آوارگان دشت خار اک زماں کے بعد اب آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا پھر خدا جانے کہ کب آویں یہ دن اور یہ بہار لے آسماں کی آواز سنوکہ مسیح آگیا میسج آ گیا۔اور زمیں کو سنو کہ کہتی ہے کہ خوش نصیب امام آگیا ہے۔ہے : آسماں نشانوں کی بارش کر رہا ہے۔زمیں میرا اوقت بتاتی ہے۔یہ دو گواہ میرے لیے بیقراری سے اعلان کر رہے ہیں۔