ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 76
المسيح 76 اعلان رسالت کے بہت پیارے انداز کو بھی دیکھ لیں۔فرماتے ہیں زندگی بخش جام احمد ہے کیا ہی پیارا یہ نام احمد ہے لاکھ ہوں انبیا ء مگر بخدا سب سے بڑھ کر مقام احمد ہے باغ احمد سے ہم نے پھل کھایا میرا بستاں کلامِ احمد ہے ابن مریم کے ذکر کو چھوڑ و اس سے بہتر غلام احمد ہے اور اس الہام کے حسن و خوبی کو دیکھیں۔برتر گمان وو ہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے حضرت اقدس اپنا روحانی منصب رسول اکرم صلی للہ علیہ وسلم کی عنایت اور ان کا ہی فیضان سمجھتے ہیں۔دیکھ لیں غلام احمد اور جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے“ کیسا اتحاد لفظی اور معنوی ہے۔سبحان اللہ۔ہندؤں اور دہریوں پر ابلاغ رسالت ہندؤں کے عقیدہ کے مطابق روح انادی ہے یعنی ہمیشہ سے ہے اور خدا کی مخلوق نہیں۔اس عقیدہ کا بطلان بہت ہی خوبصورت استدلال سے کیا ہے۔فرماتے ہیں: اے آریہ سماج پھنسومت عذاب میں کیوں مبتلا ہو یارو خیال خراب میں اے قوم آریہ ترے دل کو یہ کیا ہوا تو جاگتی ہے یا تری باتیں ہیں خواب میں کیا وہ خدا جو ہے تری جان کا خدا نہیں ایماں کی بو نہیں ترے ایسے جواب میں گر عاشقوں کی روح نہیں اسکے ہاتھ سے پھر غیر کیلئے ہیں وہ کیوں اضطراب میں گر وہ الگ ہے ایسا کہ چھو بھی نہیں گیا پھر کس نے لکھ دیا ہے وہ دل کی کتاب میں جس سوز میں ہیں اس کیلئے عاشقوں کے دل اتنا تو ہم نے سوز نہ دیکھا کباب میں جامِ وصال دیتا ہے اُس کو جو مر چکا کچھ بھی نہیں ہے فرق یہاں شیخ و شاب میں ہے وہ اسی کو جو ہو خاک میں ملا ظاہر کی قیل و قال بھلا کس حساب میں ملتا