ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 414
ب المسيح 414 اور آخر پر تاثیر اور قبولیت دعا کا ایک بے نظیر تیر بہ ہدف نسخہ بھی ہمارے پیارے مسیح سے سُن لیں۔فرماتے ہیں: قبولیت دعا کے تین ہی ذریعے ہیں۔اوّل: إِنْ كُنتُم تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي - دوم: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَ سَلِّمُوا تَسْلِيمًا - تیسرا: موہبت الہی۔یعنی اول اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم ( تفسیر حضرت اقدس زیر آیت) دوم عشق رسول اور درود و سلام ہو سوم خدا تعالی کی عنایت دعا کی اہمیت اور تا ثیر کو قرآن کریم کے فرمودات اور حضرت اقدس کی تفسیر کے مطابق بیان کر کے ہم اس دعا کو پیش کرتے ہیں جو قرآن کریم نے اپنے اوّل فرمان میں تعلیم دی ہے جو تمام دعاؤں کی سرتاج اور سرخیل ہے یعنی سورۃ الفاتحہ۔سب سے اول ہم اپنے آقا اور مطاع صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان اور ایک قدسی حدیث پیش کرتے ہیں۔سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ الا الله يَقُولُ قَالَ اللهُ تَعَالَى قَسَمُتُ الصَّلَاةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ وَ لِعَبْدِي مَا سَأَلَ فَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَ اللهُ تَعَالَى حَمِدَنِي عَبْدِي وَ إِذَا قَالَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ﴾ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى أَثْنَى عَلَيَّ عَبْدِي وَ إِذَا قَالَ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ، قَالَ مَجَّدَنِي عَبْدِي وَقَالَ مَرَّةً فَوَّضَ إِلَيَّ عَبْدِي فَإِذَا قَالَ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ ﴾ قَالَ هَذَا بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ فَإِذَا قَالَ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صَرَاطَ الَّذِينَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ قَالَ هَذَا لِعَبْدِي وَ لِعَبْدِي مَا سَأَلَ۔(مسلم کتاب الصلوة) حضرت ابوھریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے دعا کو اپنے اور اپنے غلام میں دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے اور میرے غلام کو وہ دونگا جو اس نے مجھ سے مانگا“۔