ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 284
ب المسيح 284 مدحت و ترغیب دینِ اسلام اُردو زبان میں حضرت اقدس کے موضوعات شعری کے ضمن میں ہم نے عرض کیا تھا کہ آپ حضرت کے بہت سے موضوعات شعر ایسے ہیں جن کا اسلامی تعلیم و تہذیب سے بہت گہرا تعلق ہونے کے باوجود اسلامی ادب کے شعری سرمایہ میں ان کا نام و نشان نہیں ملتا۔مثلا زیر قلم موضوع اور مدح قرآن اور مدح صحابہ ہے اور اعمال میں تقوی۔صدق اور عجز وانکساری۔یہ سب مضامین آپ حضرت کے کلام میں مستقل موضوعات کے طور پر اختیار فرمائے گئے ہیں۔اسلامی ادب میں ان اہم مضامین کو پیش کرنے کا افتخار ہمارے پیارے مسیح موعود علیہ السلام کے نصیب میں ہی لکھا تھا کیونکہ آپ امت مسلمہ کے مسیح دوراں اور امام آخر زمان تھے۔زیر قلم موضوع کے تعلق میں اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ امت مسلمہ میں مسجد دین کرام اور اصفیاء اور علماء ربانی نے اپنے قول اور فعل سے تبلیغ اور اشاعت اسلام کا فریضہ بہت احسن طریق سے ادا کیا ہے اور ان ہی کی مساعی سے اسلام کی ترقی اور فروغ ہوا ہے۔مگر اس موقع پر ہم اسلامی ادب کی بات کر رہے ہیں کہ آپ کے سرمایہ شعر میں تبلیغ و ترغیب اسلام کو ایک جداگانہ موضوع کے طور پر اختیار کیا گیا ہے۔جیسا کہ ہم نے کہا ہے کہ اس مضمون کو اشعار کے قالب میں ڈھالنے کا افتخار بھی آپ حضرت ہی کا ہے۔یہ ہونا بھی تھا کیونکہ الہام الہی میں آپ ہی کے لیے یہ مقدر تھا کہ آپ احیاء دین اور قیام شریعت کریں گے۔الهام حضرت اقدس يُحْيِ الدِّينَ وَ يُقِيمُ الشَّرِيعَةَ زندہ کرے گا دین کو اور قائم کرے گا شریعت دین کا لفظ دراصل ”اسلام“ کا مترادف ہے جیسا کہ فرمایا تذکرہ صفحہ 55 مطبوعہ 2004ء) اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَام اور پھر یہ پر تمکنت اور پر شکوہ الہام بھی تو ہے الہام حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام : چو دور خسروی آغاز کردند مسلمان را مسلمان باز کردند جب فارسی الاصل بادشاہ کا دور شروع ہوگا۔تو نام نہاد مسلمانوں کو از سر نو مسلمان کیا جائے گا