ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 285 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 285

مقام او میں از راه تحقیر 285 ادب المسيح ناز کردند بدورانش رسولاں اس کے مقام کو تحقیر کی نظر سے نہ دیکھو کہ رسولوں نے اس کے زمانے پر ناز کیا ہے مصرع نمبر 1 تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 514-516) اور خدا تعالیٰ کی جناب سے جو منصب آپ کو احیاء اسلام کی نسبت سے دیا گیا تھا۔اس کا پر شوکت اور جری اللہی فرمان بھی قابل دید ہے۔مجھ کو خود اس نے دیا ہے چشمہ توحید پاک تا لگا دے از سر نو باغ دیں میں لالہ زار دوش پر میرے وہ چادر ہے کہ دی اُس یار نے خیرگی پھر اگر قدرت ہے اے منکر تو یہ چادر اُتار بدگمانی اس قدر اچھی نہیں ان دنوں میں جب کہ ہے شورِ قیامت آشکار ایک طوفاں ہے خدا کے قہر کا اب جوش پر نوح کی کشتی میں جو بیٹھے وہی ہو رستگار صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار پشتی دیوار دیں اور مامن اسلام ہوں نارسا ہے دست دشمن تا بفرق ایں جدار در اصل اسلام ہی وہ دین ہے جس کو تمام انبیاء لے کر آئے اور حضرت ابراہیم کو تاکیداً فرمایا ہے۔إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّةٌ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرة: 132) جب اس کے رب نے اس سے کہا کہ ہماری فرمانبرداری اختیار کر تو اس نے جواب میں کہا کہ میں تو تمام جہانوں کے رب کی فرمانبرداری اختیار کر چکا ہوں۔اور فرمایا: وَوَفَّى بِهَا إِبْرَهِمُ بَنِيْهِ وَيَعْقُوبُ يُبَنِى إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الَّذِينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ (البقرة: 133) ترجمہ: اور ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوب نے بھی اپنے بیٹوں کو اس بات کی تاکید کی