ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 282 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 282

282 المسيح الا مَا هَرَفْنَا فِي فَنَاءِ رَسُولِنَا لَهُ رُتْبَةٌ فِيهِ الْمَدَائِحُ تُحْصَرُ سنو! ہم نے اپنے رسول کی تعریف میں مبالغہ نہیں کیا۔اسے تو ایسا مرتبہ حاصل ہے جس میں تعریفیں ختم ہو جاتی ہیں فدًا لَّكَ رُوحِي يَا حَبِيبِي وَ سَيِّدِى فِدَا لَّكَ رُوحِي اَنْتَ وَرُدٌ مُّنَضْرُ میری روح تجھ پر قربان ! اے میرے پیارے اور میرے سردار ! میری جان تجھ پر فدا ہو۔آپ تو تر و تازہ گلاب ہیں وَ مَا أَنْتَ إِلَّا نَائِبُ اللَّهِ فِي الْوَرَى وَاعْطَاكَ رَبُّكَ هَذِهِ ثُمَّ كَوْثَرُ اور تو ہی مخلوق میں اللہ کا نائب ہے اور خدا نے تجھے یہ نعمت بھی دی ہے اور کوثر بھی وَيَعْجَزُ عَنْ تَحْمِيدِ حُسْنِكَ مُؤْمِنُ فَكَيْفَ مُحَمِّدُكَ الَّذِي هُوَ يَكْفِرُ اور تیرے حسن کی تعریف کرنے سے تو مومن بھی عاجز ہے پھر کفر اختیار کرنے والا شخص تیری تعریف کا حق کیسے ادا کر سکتا ہے؟ انجام آتھم میں تحریر شدہ عظیم الشان قصیدے میں بہت ہی درد بھری اور محبت رسول سے لبریز نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رقم فرمائی ہے۔اس کا مطلع یہ ہے عِلْمِي مِنَ الرَّحْمَنِ ذِي الْآلَاءِ بِاللَّهِ حُزتُ الْفَضْلَ لَا بِدَهَاءِ میر اعلم خدائے رحمان کی طرف سے ہے جو نعمتوں والا ہے۔میں نے خدا کے ذریعہ سے فضل الہی کو حاصل کیا ہے نہ کہ عقل کے ذریعہ فرماتے ہیں: مَنْ مُخْبِرٌ مِّنْ ذِلَّتِى وَ مُصِيبَتِي مَوْلَايَ خَتْمَ الرُّسُلِ بَحْرَ عَطَاءِ کوئی ہے جو میری ذلت اور مصیبت کی خبر دے میرے مولا خاتم الرسل کو جو بخشش کا سمندر ہیں يَا طَيِّبَ الْأَخْلَاقِ وَالْأَسْمَاءِ أفَأَنْتَ تُبْعِدُنَا مِنَ الْآلَاءِ اے پاکیزہ اخلاق اور پاک ناموں والے نبی ! کیا تو ہمیں اپنی نعمتوں سے دور رکھے گا أنتَ الَّذِي شَغَفَ الْجَنَانَ مَحَبَّةٌ أَنْتَ الَّذِي كَالرُّوحِ فِي حَوْبَائِي تو وہ ہے جس کی محبت دل میں گھر کر گئی ہے۔تو وہ ہے جو میرے بدن میں روح کی طرح ہے انْتَ الَّذِي قَدْ جُذِبَ قَلْبِي نَحْوَهُ أنتَ الَّذِي قَدْ قَامَ لِلإِصْبَاءِ تو وہ ہے کہ جس کی طرف میرا دل کھچا ہوا ہے تو وہ ہے جو میری دلبری کے لئے کھڑا ہے