ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 241 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 241

ادب المسيح 241 يُحِيطُ بِكَيْدِ الْكَائِدِينَ بِعِلْمِهِ فَيُهْلِكُ مَنْ هُوَ فَاسِقٌ وَّ مُزَوَّرُ وہ اپنے علم سے مکاروں کے مکر کا احاطہ کر لیتا ہے سو وہ اس شخص کو جو فاسق اور فریبی ہو ہلاک کر دیتا ہے وَلَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَّلَا كُفُولَّهُ وَحِيْدٌ فَرِيدٌ مَّا دَنَاهُ التَّكَثُرُ نہ اس نے کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے۔وہ یگانہ اور یکتا ہے۔کثرت اس کے قریب بھی نہیں آئی وَمَنْ قَالَ إِنَّ لَهُ إِلَهَا قَادِرًا سِوَاهُ فَقَدْ نَادَى الرَّدَى وَ يُدَمَّرُ اور جو شخص کہے کہ اس کا ایک قادر معبود اس کے سوا ہے تو اس نے ہلاکت کو پکارا اور وہ ہلاک کیا جائے گا خدا تعالیٰ کے انعامات اور احسانات کو بیان کر کے شکر ادا کرتے ہیں۔مگر ایک واصل باللہ انسان کی طرح کہتے ہیں کہ یہ سب اللہ کی عنایات ہیں وگرنہ خدا سے ہدایت پانے سے قبل آپ کے پاس کوئی علم نہیں تھا۔یہ مضمون مرسلین باری تعالیٰ کے علم و عرفان کا صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا ہے۔یہی معانی آپ حضرت نے امی“ اور ” مہدی“ کے مناصب کے کئے ہیں۔☆۔