آداب حیات

by Other Authors

Page 240 of 287

آداب حیات — Page 240

۲۴۰ حضرت جابر بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ ابو حمید انصاری موضع نقیع سے ایک برتن میں نبی کریم کے لئے دودھ لائے تو آپ نے فرمایا۔اس کو ڈھک کر کیوں نہیں لائے (اور نہیں تو) ایک چوڑی سی تختی ہیں اس پر رکھ لینی تھی۔تجرید بخاری حصہ دوم ص ۴۳۲ ۱۳ - حرام اشیاء کے پینے سے ہمیشہ اجتناب کرنا چاہیئے۔اور ایسی چیزیں جو نشہ آور ہوں ان کا استعمال ناجائز ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں شراب کو رجيس من عمل الشيطان ناپاک اور شیطانی کام ہے کہا ہے۔۱۳ میزبان یعنی پیش کرنے والے شخص کو آخر میں نوش کرنا چاہیئے کیونکہ حضور کا ارشاد ہے کہ قوم کے ساقی کی باری آخر میں ہوتی ہے۔(ترمذی ابواب الاشربہ باب ما جاء ان ساتی القوم اخر هم شرباًا ) حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ رسول کریم نے فرمایا۔لوگوں کو پلانے والا سب سے پیچھے پیا کرے۔رتمندی ابواب الاشربة باب ماجا و أن ساتي القوم اخرهم شهريا)