میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 62 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 62

شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر آٹھ بچوں کے رشتے ، شادیاں پھر سدھیوں سے حسن سلوک پھر اپنی اگلی نسل کے بچوں کی پیار محبت سے تربیت کا بھر پور کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم پانچ بہنیں امی جان کی تربیت کی خوشبو ساتھ لیے اپنے اپنے گھروں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔ایک مثالی بیوی کی حسن کارکردگی پر شوہر کی گواہی خدا تعالی کے فضل سے دونوں میں باہمی افہام و تفہیم وقت کے ساتھ ساتھ پہلے سے بڑھتی رہی۔درویشی کی وجہ سے تعلق میں تقدس و عقیدت کا رنگ آ گیا۔ہم نے اپنے گھر کو جنت کا نمونہ پایا۔دونوں نے ایک دوسرے کی بہت قدر کی۔ابا جان ہمیں ماں کی عزت اور اطاعت کرنے کا درس دیتے۔اور اس بات کی ہمیشہ تعریف کرتے کہ امی جان نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے جان مار محنت کی ہے۔آپ اکثر یہ بات دُہرایا کرتے تھے کہ ایک بزرگ کسی لمبے سفر پر جاتے ہوئے اشرفیوں کی تھیلی اپنی بیوی کو امانتا دے گئے۔کئی سالوں کے بعد واپس آکے ادھر ادھر کی باتوں میں اشرفیوں کا ذکر بھی آیا اس خاتون نے کہا کہ جلدی کیا ہے آپ کو سب کچھ بتاؤں گی پہلے نماز پڑھ آئیں وہ بزرگ مسجد میں نماز پڑھنے گئے وہاں ایک نوجوان کو درس دیتے ہوئے دیکھا اور یہ بھی کہ بڑے بڑے لوگ عقیدت و احترام سے اس کے حلقہ درس میں شامل ہیں گھر آکر اس نوجوان کی تعریف کی اس خاتون نے کہا کہ آپ کی اشرفیاں اس نوجوان کی جو آپ کا بیٹا ہے تعلیم و تربیت پر خرچ ہوئی ہیں۔62