عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 41 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 41

عائلی مسائل اور ان کا حل جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يُبَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَوَاتِكُمْ وَرِيْشًا وَلِبَاسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ۔ذَلِكَ مِنْ آيَتِ اللهِ لَعَلَّهُمْ يَذْكُرُونَ (الاعراف:2) اے بنی آدم یقینا ہم نے تم پر لباس اتارا ہے جو تمہاری کمزوریوں کو ڈھانپتا ہے اور زینت کے طور پر ہے اور رہا تقویٰ کا لباس تو وہ سب سے بہتر ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی آیات میں سے کچھ ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔یہاں پھر اس بات کا ذکر ہے جو میں پہلے بھی کر چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں لباس دیا ہے۔تمہارا نگ ڈھانپنے کے لئے اور تمہاری خوبصورتی کے سامان کے لئے۔یہ تو ظاہری سامان ہے جو ایک تو اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر فرمایا۔انسان کو دوسری مخلوق سے ممتاز کرنے کے لئے ایک لباس دیا ہے جس سے اس کی زینت بھی ظاہر ہو اور اس کا ننگ بھی ڈھانپے۔لیکن ساتھ ہی فرمایا کہ اصل لباس، لباس تقویٰ ہے۔یہاں میں ایک اور بات کی بھی وضاحت کر دوں کہ ایک مومن کے اور ایک غیر مومن کے لباس کی زینت کا معیار مختلف ہوتا ہے اور کسی بھی شریف آدمی کے لباس کا، جو زینت کا معیار ہے وہ مختلف ہے۔آج کل مغرب میں اور مشرق میں بھی فیشن ایبل Fashionable اور دنیا دار طبقے میں لباس کی زینت اُس کو سمجھا جاتا ہے بلکہ مغرب میں تو ہر طبقہ میں سمجھا جاتا ہے جس میں لباس میں سے ننگ ظاہر ہو رہا ہو اور جسم کی نمائش ہو رہی ہو۔مرد کے لئے تو کہتے ہیں کہ ڈھکا ہوا الباس زینت ہے۔لیکن مرد ہی یہ بھی خواہش رکھ 41