عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 191 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 191

عائلی مسائل اور ان کا حل مانگوں گا اور آئندہ بھی اس سے بدسلو کی نہ کروں گا۔چنانچہ وہ فرماتے تھے کہ جب وہ وہاں سے واپس آئے تو انہوں نے اپنی بیوی کے لئے بہت سے تحائف خریدے اور گھر پہنچ کر اپنی بیوی کے پاس گئے اور اس کے آگے تحائف رکھ کر پچھلی بدسلوکی کی ان سے منت کر کے معافی مانگی۔وہ حیران ہو گئی کہ ایسی تبدیلی ان میں کس طرح پیدا ہو گئی۔جب اس کو معلوم ہوا یہ سب کچھ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے طفیل ہے تو وہ حضور کو بے شمار دعائیں دینے لگی کہ حضور نے اس کی تلخ زندگی کو راحت بھری زندگی سے مبدل کر دیا ہے“۔(رجسٹر روایات صحابہ نمبر 1 صفحہ 6-7) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: "اصل میں تو یہ عورت کا وہ حق ہے جو آنحضرت نے قائم فرمایا تھا لیکن مسلمان اس کو بھول چکے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دوبارہ اسے قائم فرمایا۔پس سب سے زیادہ اسلام میں عورت کا مقام ہے جس کی قدر کی گئی ہے“۔(خطبہ جمعہ 13 جنوری 2006ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 103 فروری 2006ء) ایک اور موقع پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ : وو ” دیکھیں جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ نمونہ بنیں۔ان صحابی نے فوراً توبہ کی اور نمونہ بننے کی کوشش کی۔آج آپ میں سے اکثریت بھی جو یہاں بیٹھی ہوئی ہے یا کم از کم کافی تعداد میں یہاں لوگ 191