عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 192
عائلی مسائل اور ان کا حل ایسے ہیں جو ان صحابہ کی اولاد میں سے ہیں جنہوں نے بیعت کے بعد نمونہ بننے کی کوشش کی اور بنے۔آپ بھی اگر اخلاص کا تعلق رکھتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں داخل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو یہ نیکیاں اختیار کریں۔آج عہد کریں کہ ہم نے نیکی کے نمونے قائم کرنے ہیں۔اپنی بیویوں کے قصور معاف کرنے ہیں اور جو لڑکی والے ہیں زیادتی کرنے والے، وہ عہد کریں کہ لڑکوں کے قصور معاف کرنے ہیں۔تو ان جھگڑوں کی وجہ سے جو مختلف خاندانوں میں، معاشرے میں جو تلخیاں ہیں ہو سکتی ہیں۔اگر ایسی چیزیں ختم کر دیں اگر ان عائلی جھگڑوں میں، میاں بیوی کے جھگڑوں میں علیحدگی تک بھی نوبت آ گئی ہے تو ابھی سے دعا کرتے ہوئے، اس نیک ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعاؤں پر زور دیتے ہوئے، ان پھٹے دلوں کو جوڑنے کی کوشش کریں“۔وہ دور ہو (خطبہ جمعہ 24 جون 2005ء بمقام انٹر نیشنل سنٹر کینیڈا مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 8 جولائی 2005ء) جلسہ سالانہ سپین 2010ء کے موقعہ پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے آنحضور لم کی احادیث کے حوالہ سے احباب جماعت کو عورتوں سے حسن سلوک کرنے کی نصائح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: گھر یلو تعلقات کے بارہ میں آپ ﷺ کی نصیحت احادیث میں آتی۔ہے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کی بھلائی اور خیر خواہی کا خیال رکھو کیونکہ عورت 192