عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 160 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 160

عائلی مسائل اور ان کا حل ہے وہ وہ گھر ہے جس میں رات کو خاوند نوافل کی ادائیگی کے لئے اٹھے اور اپنی بیوی کو بھی جگائے، اگر گہری نیند میں ہے تو پانی کا ہلکا سا چھینٹا دے۔اسی طرح اگر عورت پہلے جاگے تو یہی طریق خاوند کو جگانے کے لئے اختیار کرے اور جب ایسے گھروں میں خاوند بیوی کے نوافل کے ذریعے راتیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے جاگیں گی تو وہ گھر حقیقتاً جنت نظیر ہوں گے۔ایک جنگڑا میرے پاس آیا۔مرد کے قلم کی وجہ سے رشتہ ٹوٹنے لگا تھا۔اُس عورت کے چار پانچ بچے بھی تھے۔میں نے سمجھایا کچھ اصلاح ہوئی لیکن پھر مرد نے ظلم شروع کر دیا۔پھر عورت نے خلع کی درخواست دے دی۔آخر پھر دعا اور سمجھانے سے اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور ان دونوں کی صلح ہو گئی اور اب فجر کی نماز جب مسجد میں پڑھنے آتے ہیں اور جب میں اُن کو جاتے ہوئے دیکھتا ہوں تو بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو عقل دی اور انہوں نے اپنے بچوں کی خاطر دوبارہ اپنے رشتے جوڑ لئے۔تو عورت کو اور مرد کو ہمیشہ یہ خیال رکھنا چاہئے کہ صرف اپنے جذبات کو نہ دیکھیں بلکہ بچوں کے جذبات کو بھی دیکھیں۔اُن کا بھی خیال رکھیں“۔(سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے فرموده 4/ اکتوبر 2009 - مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 18 ر د سمبر 2009ء) 160