عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 161
مردوں کے فرائض اہل خانہ سے حسن سلوک عائلی مسائل اور ان کا حل حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ کے قیام پر مختلف حوالوں سے روشنی ڈالی۔اس ضمن میں میاں بیوی کے حقوق کی احسن رنگ میں ادائیگی کے متعلق حضور انور ایدہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ایک حدیث ہے: حضرت زھیر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصاف کرنے والے خدائے رحمن کے داہنے ہاتھ نور کے منبروں پر ہوں گے۔( اللہ تعالیٰ کے تو دونوں ہاتھ ہی داہنے شمار ہوں گے۔) تو یہ لوگ اپنے فیصلے اور اپنے اہل و عیال میں اور جس کے بھی وہ نگران بنائے جاتے ہیں عدل کرتے ہیں“۔(مسلم کتاب الامارۃ) ا مزید فرمایا: ”مردوں کو اس حدیث کے مطابق ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے حصہ پانا ہے، اللہ تعالیٰ کے نور کے حقدار بنا ہے تو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔بچوں کی تربیت کا حق ادا کر نا ہو گا، ان میں دلچسپی لینی ہو گی، ان کو معاشرے کا ایک قابل قدر 161