عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 159
ہوتا ہے زمین بوس ہو جاتا ہے بلکہ کھنڈر بن جاتا ہے“۔عائلی مسائل اور ان کا حل (جلسہ سالانہ برطانیہ 23 جولائی 2011ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 104 مئی 2012ء) فرمانبردار بیوی اور متقی خاوند گھروں کو جنت نظیر بنانے کے حوالے سے حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: آنحضرت ا نے فرمایا کہ دنیا سامان زیست ہے یعنی دنیا جو ہے اس زندگی کا سامان ہے اور نیک عورت سے بڑھ کر کوئی سامانِ زیست نہیں ہے۔کوئی نیک عورت ہو تو اس سے بڑھ کر دنیا کا کوئی سامان بہترین نہیں ہے۔پس اس میں جہاں مردوں کو توجہ دلائی کہ نیک عورت سے شادی کرو، وہاں عورت کے لئے بھی غور کا مقام ہے کہ اپنی زندگی کو اس طرح ڈھالنے کی کوشش کریں جس طرح خدا تعالیٰ اور اس کے رسول چاہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے رسول لیلی لیلی نے بہترین بیوی کی کیا تعریف فرمائی ہے، فرمایا جو خاوند کے کام کو خوشی سے بجا لائے اور جس سے روکے ، اس سے رُک جائے۔اگر خاوند میں تقویٰ نہ ہو تو یہ بہت مشکل بات ہے لیکن پھر بھی گھروں کو بچانے کے لئے رشتوں کو بچانے کے لئے جس حد تک ہو سکے کوشش کرتے رہنا چاہئے۔حتی الوسع جھگڑوں کو ختم کرنے کے لئے یہ کوشش کرنی چاہئے۔تقویٰ پر چلنے والے جس گھر کی آنحضرت ﷺ نے تعریف فرمائی ہے اور اس کے لئے پھر رحم کی دعا مانگی 159