عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 147
عائلی مسائل اور ان کا حل پر سکون عائلی زندگی کیلئے پر حکمت تعلیم صبر اور حوصلہ 4 ستمبر 2004ء جلسہ سالانہ سوئٹزرلینڈ کے موقعہ پر حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطاب میں مردوں اور عورتوں کو اُن کے مذہبی فرائض کی طرف توجہ دلائی۔اس ضمن میں گھریلو مسائل سے متعلق حضور انور بنصرہ العزیز نے ارشاد فرمایا: ”پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومن کی یہ بھی نشانی ہے کہ وہ صبر سے لیا کریں۔زندگی میں بہت سے مواقع آتے ہیں کاروبار میں نقصان ہو گیا، چوری ہو گئی ، ڈاکہ پڑ گیا وغیرہ وغیرہ۔یا بعض دفعہ خاوند کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔عورت کی ضرورت کے مطابق اس کو رقم مہیا نہیں ہو رہی تو شور مچا دیتی ہیں بعض عورتیں واویلا کرتی ہیں، خاوندوں کے ساتھ لڑنا جھگڑنا شروع کر دیتی ہیں۔اپنی ڈیمانڈز بعض دفعہ اتنی زیادہ بڑھا لیتی ہیں کہ خاوند کو گھر میں خرچ برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہر دفعہ خاوند ہی صحیح ہوتے ہیں اور عور تیں ہی غلط ہوتی ہیں۔عور تیں بھی صحیح ہوتی ہیں بعض جگہ۔لیکن ان عورتوں کے بارے میں کہہ رہا ہوں جن کی اکثریت ایسی ہے جو ڈیمانڈ ز کرتی ہیں۔تو اس سے ہر وقت گھروں میں لڑائی جھگڑ ا فساد تو تکار ہوتی رہتی ہے۔یا پھر یہ ہے کہ خاوند ان کے ناجائز مطالبات کی وجہ 147