عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 146 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 146

عائلی مسائل اور ان کا حل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ایک ارشاد ”نکاح ایک ایسا Bond ہے جو لڑکے اور لڑکی کے درمیان اللہ تعالیٰ کو گواہ ٹھہرا کر اس وعدہ کے ساتھ کیا جاتا ہے کہ ہم تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے ہمیشہ اپنے اس رشتہ کو نبھانے کی کوشش کریں گے۔لیکن بد قسمتی سے آج کل مغرب کا اثر ہے یا تعلیم کا اثر ہے۔برداشت کا مادہ نہ ہونے کی وجہ سے بڑی جلدی ان رشتوں میں دراڑیں پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔جبکہ قرآن کریم کی جن آیات کو پڑھا جاتا ہے ان میں اللہ تعالیٰ نے تقویٰ پر چلنے کا ذکر اور حکم فرمایا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیات یقینا اللہ تعالیٰ کے اشارہ سے ہی اس خطبہ کے لئے مقرر فرمائی ہوں گی۔پس اس بات کو ہمیشہ دونوں طرف کے رشتہ داروں اور لڑکے کو بھی اور لڑکی کو بھی ملحوظ رکھنا چاہئے اور اس کا خیال رکھنا چاہئے کہ رشتہ ایک بہت اہم اور مقدس جوڑ ہے“۔(مطبوعہ ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل یکم جون 2012ء) 146