عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 143 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 143

عائلی مسائل اور ان کا حل غیب میں حفاظت کرنے والی کہلا سکتی ہیں اور نہ ہی ایسی عورتوں سے دوستیاں رکھنے والی اور باتوں پر عمل کرنے والی غیب میں حفاظت کرنے والی کہلا سکتی ہیں“۔(جلسہ سالانہ یو کے۔خطاب از مستورات فرمودہ 31 / جولائی 2010ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 11 / مارچ 2011ء) 19 مئی 2012ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دورہ ہالینڈ کے دوران ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔اس موقع پر خطبہ نکاح میں حضور انور نے فرمایا: عموما میں نے دیکھا ہے کہ رشتے بعض دفعہ اس لئے ٹوٹ رہے ہوتے ہیں، گھروں میں اس لئے جھگڑے پیدا ہو رہے ہوتے ہیں کہ لڑکیوں کی ڈیمانڈز بہت زیادہ ہو جاتی ہیں اور بعض دفعہ لڑکیوں کے ساتھ ان کے گھر والے بھی مل جاتے ہیں اور پھر لڑکا ان ڈیمانڈز کو پورا نہیں کر سکتا تو پھر جھگڑوں کی بنیاد پڑتی ہے۔اسی طرح بعض لڑکے بھی لڑکیوں سے ناجائز زیادتی کرتے ہیں۔ان کو بھی خیال رکھنا چاہئے۔پس جیسا کہ شروع میں میں نے کہا اصل چیز یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کو یاد رکھتے ہوئے ، تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے ان رشتوں کو قائم کرنا چاہئے اور اس کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔اگر یہ بات سامنے رہے گی تو اللہ تعالی کے فضل سے آپ کے رشتے بھی نبھتے رہیں گے۔نئے قائم ہونے والے جو رشتے ہیں وہ بھی نبھتے رہیں گے ، اور آئندہ نسلیں بھی نیکیوں پر چلنے والی ہوں گی۔اللہ 143