365 دن (حصہ سوم) — Page 194
درس روحانی خزائن 194 سب بتوں کو دیدو۔اس وقت کا تم بویا ہوا ہر گز ضائع نہیں ہو گا۔کیا آج تک کے تجربہ نے ان لوگوں کو بتلا نہیں دیا کہ یہ پودا ضائع ہونے والا نہیں۔قرآن شریف، احادیث صحیحہ اور نشاناتِ آسمانی سب ہماری تائید میں ہیں اور بین طور پر سب کچھ ثابت ہو گیا ہے۔اب جو اس سے فائدہ نہ اُٹھادے وہ مورد غضب الہی ہے۔خدا غفور اور کریم، حنان اور منان ہے مگر یہ انسان کی شوخی اور بد بختی ہے کہ اس کے مائدہ کو وہ رڈ کرتا ہے اور غضب کا مستحق ہو جاتا ہے اگر یہ انسان کا کاروبار ہو تا تو کب کا تباہ ہو جاتا۔انسان کو خدا کا خوف اور ڈر رکھنا چاہیے اور برادری اور رسوم سے ڈر کر خدا کی راہ کو ترک نہ کرنا چاہیے۔جب انسان کا مددگار اور معاون خد ا ہو جاتا ہے تو پھر اُسے کوئی کمی نہیں۔خداداری چه غم داری اس قدر انبیاء جو آئے ہیں کیا خدا نے ان سے کسی قسم کی دغا کی ہے جو اب کسی سے کرے گا آنحضرت صلی ال نیلم کے ساتھ کیا کچھ ہوا۔ہر وقت جان کا خطرہ تھا۔ہر ایک طرف سے دھمکی ملتی تھی مگر کیا لوگوں نے اور قوم اور برادری نے آپ کو تباہ کر دیا؟ ہر گز نہیں۔بلکہ وہ خود تباہ ہوئے اور جو کوئی ایک بھی نہیں جو اپنے آپ کو ابو جہل کی اولا د بتلاتا ہو مگر آنحضرت کے نام لیواؤں اور آپ کی اولاد سے دنیا بھری پڑی ہے۔“ الترجمہ : اگر تو خدار کھتا ہے تو پھر کیا غم ہے۔مشکل الفاظ اور ان کے معانی فقر درویشی، قناعت و ریاضت کی زندگی قتم مانده منان یچ دستر خوان ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 452، 453 مطبوعہ ربوہ) چمار پہنچ ذات مورد غضب الہی جس پر اللہ کا عذاب نازل ہو ، سزاوار حنان بہت زیادہ احسان کرنے والا نام لیوا بخشنے والا ، مہربان ماننے والے، عقیدت مند