365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 79 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 79

درس القرآن 79 تعالیٰ کے راستہ میں اپنے اموال خرچ کرنے سے دریغ نہ کرو کیونکہ اگر تم ایسا کرو گے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ تم اپنی جانوں کو ہلاکت میں ڈالنا چاہتے ہو۔۔۔۔واحسنوا اور اپنے فرائض کو عمدگی سے ادا کرو۔" ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 429 مطبوعہ ربوہ) پھر فرماتے ہیں:۔پھر فرماتا ہے اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ اگر تمہارے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ پھر ہماری کمائی کا صلہ ہم کو کیا ملا۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس کا صلہ مال سے زیادہ ملے گا۔اور وہ تمہارے پیدا کرنے والے خدا کی محبت ہے۔تمہاری دنیا کے ساتھ تمہاری عاقبت بھی درست ہو جائیگی۔" ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 431 مطبوعه ربوہ)