365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 80 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 80

درس القرآن 80 درس القرآن نمبر 137 وَاتِمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ فَإِنْ أَحْصِرُتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدِّي وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدَى مَحِلَّهُ فَمَنْ كَانَ مِنْكُم مَّرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكِ فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَمَنْ تَمَتَعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجَ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدِّي فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَقِّ وَسَبْعَةِ إِذَا رَجَعْتُم تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ذَلِكَ لِمَنْ لَّمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ( البقرة : 197) جیسا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ایک القاء کے نتیجہ میں یہ ذکر ہو چکا ہے کہ سورۃ البقرۃ میں چار بنیادی مضامین ہیں۔(1) تلاوت آیات (2) کتاب (3) اور حکمت (4) تزکیہ وو یہ حصہ جس کا آج کل درس جاری ہے کتاب و حکمت ” سے تعلق رکھتا ہے یعنی اسلامی شریعت مسلمانوں کو کیا حکم دیتی ہے اور کیوں دیتی ہے۔اس میں نماز، زکوۃ، روزہ کا ذکر پہلے ہو چکا ہے۔اب حج اور عمرہ کا ذکر شروع ہو رہا ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء نے فرمایا ہے کہ اسلامی عبادات میں جہاں خادمانہ رنگ کی اطاعت پائی جاتی ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے مومن بندوں کی طرف سے اللہ کے لئے عشق و محبت کا اظہار بھی ملتا ہے اور یہ پہلو حج اور عمرہ میں بہت نمایاں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔حج میں محبت کے سارے ارکان پائے جاتے ہیں بعض وقت شدت محبت میں کپڑے کی بھی حاجت نہیں رہتی۔عشق بھی ایک جنون ہوتا ہے کپڑوں کو سنوار کر رکھنا یہ عشق میں نہیں رہتا۔غرض یہ نمونہ جو انتہائے محبت کے لباس میں ہوتا ہے وہ حج میں موجود ہے۔سر منڈایا جاتا ہے، دوڑتے ہیں، محبت کا بوسہ رہ گیا وہ بھی ہے، جو خدا کی ساری شریعتوں میں تصویری زبان میں چلا آیا ہے، پھر قربانی میں بھی کمال عشق دکھایا ہے۔اسلام نے پورے طور پر ان حقوق کی تکمیل کی تعلیم دی ہے۔" ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 225 مطبوعہ ربوہ) ( اس آیت کا مضمون جاری ہے)